بسواکلیانضلع بیدر سے

بسواکلیان: سرکاری اُردو اسکول يرنڈی میں یومِ اُردو کا انعقاد

بسواکلیان: 10/نومبر (ایم این) سرکاری اُردو ہائیرپرائمری اسکول یرنڈی تعلقہ بسواکلیان میں 9 نومبر یوم اُردو کے موقع پر تقریب کا انعقاد عمل میں آیا۔ تقریب کا آغاز قرات کلام پاک سے ہوا۔ جماعت پنجم سے صوبہ فرحین نے اس موقع پر علامہ اقبال کی نظم پیش کی۔ محترمہ رئیس سلطانہ معاون معلمہ مدرسہ ہذا نے یوم اُردو سے متعلق تفصیلات بتائیں۔

صلاح الدین بسواکلیان سے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شریک رہے۔ محمد امام الدین صدر معلم نے صدارتی خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ 9 نومبر شاعرمشرقعلامہ اقبال کی یوم پیدائش پر یوم اُردو منایا جاتا ہے۔ انہوں نے علامہ اقبال کی زندگی پر مختصر روشنی ڈالی۔ اظہار تشکر پر تقریب کا اختتام عمل میں آیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!