چٹگوپہضلع بیدر سے

منااکھیلی میں جمعیت علماء کی جانب سے جلسہ سیرت النبی ﷺ و تقسیمِ انعامات

بیدر: 10/نومبر (اے ایس ایم) منااکھیلی میں جمعیت علماء ہند شاخ منااکھیلی کی جانب سے جلسہ سیرت النبی ﷺ وتقسیم انعامات وسیرت النبی کوئزکا کامیاب انعقاد عمل میں آیا،مولانا عتیق احمد قاسمی ظہیرآباد نے اپنے خطاب میں مسلمانوں کو اتحاد اور صحابہ کرام کے نقشہ قدم پر چلنے کی تلقین کی۔ مولانا محمد تصدق ندوی جنرل سیکریٹری جمعیت علماء بیدر نے اپنے خطاب میں اپنے بچوں کو عصری تعلیم کے ساتھ دینی تعلیم سے روشناس کرانے کی تلقین کی۔ مولانا سیدقیصر رشادی ناظم مدرسہ انور العلوم شاہ آبادنے سیرت النبی ﷺ کے مختلف گوشوں پر روشنی ڈالی۔

مفتی غلام یزدانی اشاعتی صدر جمعیت علماء بیدر نے اپنے صدارتی خطاب میں ملک کے موجودہ حالات میں ایمان اور اعمال سے وابسطہ ہوکرزندگی گذارنے کی تلقین کی اورسیرت النبی کوئز میں ممتاز طلبہ کو مبارکباد پیش کی،سیرت النبی کوئز میں ممتاز طلبہ وطالبات کو مہمان علماء کرام کے ہاتھوں قیمتی تحائف کے ساتھ سند سے بھی نوازا گیا،218 طلبہ وطالبات میں سے 23 طلبہ وطالبات انعامات کے مستحق پائے گئے۔

مولانا محمدمعز الدین رشادی کی قرأت سے جلسہ کا آغاز ہوا،مولانا خلیل الرحمٰن رشیدی نے نعت شریف کا نذرانہ پیش کیا،سرد موسم کے باوجود مجموعہ کثیر نے شرکت فرمائی،جلسہ کی کامیابی کے لئے مقامی علماء حفاظ نے انتھک کاوشیں فرمائی،مولانا محمدمعز الدین رشادی نے نظامت کے فرائض انجام دئے، مولانا عتیق احمدقاسمی کی دعا پررات دیر گئے جلسہ بخیر وخوبی اختتام پذیر ہوا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!