بہار: مظفر پور کے ایک ہوٹل سے ای وی ایم برآمد،الیکشن کمیشن پر اٹھے سوال
بہار کے مظفر پور کے ایک ہوٹل سے ای وی ایم برآمد ہوئی ہے۔ خبروں کے مطابق مظفر پور شہر کے بوتھ نمبر 180 کے پاس ایک ہوٹل سے کچھ لوگ ای وی ایم لے کر نکل رہے تھے جس کی خبر مقامی لوگوں نے پولس کو دی۔
اس سلسلے میں ڈی ایم کا کہنا ہے کہ سیکٹر افسر کو کچھ ای وی ایم رکھنے کے لیے دی گئی تھیں تاکہ اگر کہیں مشینیں خراب ہوں تو بدلی جا سکیں۔ انھوں نے بتایا کہ ای وی ایم بدلنے کے بعد دو بیلیٹنگ یونٹ، ایک کنٹرول یونٹ اور دو وی وی پیٹ کار میں چھوٹ گئی تھی۔