معروف عالم دین پی ایم مزمل کی جمعرات کو ہمناآباد آمد، جلسہ سے کریں گے خطاب
ہمناآباد: 9/نومبر (ایس آر) مکتب ابوبکر صدیق کے صدر عبدالستار اورمسجد آثار مبارک کے صدرعبدالرحمن نے ایک مشترکہ صحافتی بیان جاری کرتے ہوئے اس بات کی اطلاع فراہم کی ہے کہ بروز جمعرات بتاریخ 11/نومبر کو ہمناآباد میں بنگلور کے معروف عالم دین پی ایم مزمل والاجاہی رشادی امام وخطیب مسجد عمر فاروق بنگلور کی آمد ہو رہی ہے وہ بعد نماز مغرب مسجد آثار مبارک میں ایک عظیم الشان جلسہ سیرت النبی و اصلاح معاشرہ سے خطاب فرمائیں گے۔ لہذا تمام مسلمانان ہمناآباد سے گذارش کی جاتی ہے کہ وہ بروز جمعرات کو مغرب کی نماز مسجد آثار مبارک میں اداکریں نماز کے فوری بعد حضرت کا بیان ہوگا، جلسہ میں خواتین کے لئے پردہ کانظم رہےگا۔