ٓٓٓتملناڈو: MIM کے 19ضلعی و ریاستی عہدیداران نے انڈین یونین مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کی
چنئی: 9/نومبر (پی آر) انڈین یونین مسلم لیگ پارٹی میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین پارٹی کے 19ضلعی عہدیداران اور ریاستی عہدیداران نے چنئی، ٹریپلیکن میں واقع الملک محل میں منعقد ایک اجلاس میں انڈین یونین مسلم لیگ کے قومی صدر پروفیسر کے ایم قادر محی الدین کی موجودگی میں آئی یو ایم ایل میں شمولیت اختیار کی۔ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے ریاستی سکریٹری رہے محمدعنایت اللہ شریف نے اجلاس کی صدارت کی۔ اے آئی ایم آئی ایم کی سینٹرل چنئی ضلعی لیڈر این ریحانہ بیگم نے استقبالیہ تقریر کی۔
انڈین یونین مسلم لیگ کے قومی صدر پروفیسر کے ایم قادرمحی الدین اور اے آئی ایم آئی ایم پارٹی کے ریاستی سکریٹری عنایت اللہ شریف کی موجودگی میں شمالی چنئی ضلعی صدر ایس مستان اور عہدیداران کے عثمان، ایم اے بابو، شاہ الحمید، سینٹرل چنئی ضلعی صدر کے ریاض شریف، عہدیداران جی ایم حسین، منیر باشاہ، کریم، ایس شیخ داؤد، ترونناملائی ضلعی صدر اے محمد علی جناح، ایس وائرامنی، ایف افضل، ایم مبارک، تروللور ضلعی صدر وسیم ایس ایس وی، عہدیداران ایس سید حنیف، ایس صغیر، جے سلیم، پیرمبالور ضلعی صدر ایم ہدایت الحق، عہدیداران آر مولوی ابرابرالحق، جے اظہرالدین، کڈلور ضلعی صدر ایف ایم ذاکر، عہدیداران این نصرالدین، ایس شیخ احمد باشاہ، ترچی ایسٹ ضلعی صدر آر نواب خان، ترچی ویسٹ ضلعی صدر جے جعفر شریف، عہدیداران اے کے علاؤالدین، دھرم پوری ضلعی صدر اے سراج الدین، عہدیداران ایس علاؤالدین، ایس صلاح الدین، کلا کروچی ضلعی صدر ایس اے شیخ ہدایت اللہ، نیلگری ضلعی صدر پی عاشق، سیلم ضلعی صدر فاضل، ویلور ضلعی صڈر نبیل جنید، میلاڈوتھورائی ضلعی صدر اے محمد رضا، کانجی پورم ضلعی صدر منصور باشاہ، کونمبتور ضلعی صدر ایس عباس، عہدیداران خان بھائی، کنیاکماری ضلعی صدر اے محمد یسین، تو توگڈی ضلعی صدر جے ابراہیم سمیت 19ضلعی عہدیداران و ریاستی عہدیداران نے انڈین یونین مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کی۔
تقریب میں انڈین یونین مسلم لیگ کے ریاستی جنرل سکریتری اور سابق رکن اسمبلی کے اے ایم محمد ابوبکر، خازن ایم ایس اے شاہ جہاں، ریاستی چیف نائب صدر اور تمل ناڈو وقف بورڈ کے چیئرمین ایم عبدالرحمن، سابق ایم پی، ریاستی نائب صدر اوررکن پارلیمان کے نواز غنی ایم پی، ریاستی سکریٹری کائل محبوب، کے ایم نظام الدین، ریاستی جوائنٹ سکریٹری ایس اے محمد ابراہیم مکی، آل انڈیا ویمنس لیگ صدر اے ایس فاطمہ مظفر، مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے قومی جنرل سکریٹری ایس ایچ محمد ارشد، ضلعی صدور یوسف غلام محمد، اے ایچ محمد اسماعیل، پووائی مصطفی، ضلعی سکریٹریان عالم خان، کے مدثر خالد اور دیگر ممبران شریک رہے۔اجلاس کے اختتام میں آر نواب خان نے ہدیہ تشکر پیش کیا۔