چٹگوپہضلع بیدر سے

چٹگوپہ بلدیہ کے جنرل باڈی اجلاس سے صحافیوں کو باہر نہیں نکالا گیا: چیف آفیسر

چیف آفیسر محمد حُسام الدین بابا کا وضاحتی بیان

ہمناآباد: 28/اکٹوبر(ایس آر) چٹگوپہ بلدیہ کے چیف آفیسر محمد حُسام الدین بابا نے ایک صحافتی بیان جاری کرتے ہوئے اس بات کی وضاحت کی کے چٹگوپہ بلدیہ کا جنرل باڈی اجلاس بروز منگل کو منعقد کیا گیا تھا اس اجلاس میں خود میں نے ہی صحافیوں کو مدعوکیا تھا صحافیوں کے علاوہ دیگر محکمۂ جات کے عہدیداران کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔

جب دیگر محکمۂ جات کے عہدیداران سے اراکین بلدیہ کی بات چیت مکمل ہوگئی اور جب عہدیداران واپس جارہے تھے تب میں نے کونسل میں موجود صحافیوں سے صرف اتنا کہا کے آپ نیچے میرا کچھ دیر انتظار کیجئے میں نیچے آکر تمام تفصیلات فراہم کروں گا تو تمام صحافی خاموشی سے نیچے چلے گئے۔ کسی بھی صحافی نے کوئی اعتراض نہیں کیا اور بات یہیں پر ختم ہوگئی.

مگر اس کے دوسرے دن کچھ اخبارات میں یہ خبر شائع ہوئی کہ چیف آفیسر نے جنرل باڈی اجلاس سے صحافیوں کو باہر چلے جانے کو کہا، یہ بات بلکل غلط بات ہے۔ میں نے ایسا نہیں کہا ہے اگر مجھے صحافیوں کو باہر ہی کرناہوتا تو میں خود کیوں ان کو مدعو کرتا؟ میرا مقصد کسی بھی صحافی کو بے عزت کرنا ہر گز نہیں ہے اس معاملہ میں اگر کسی بھی صحافی کو مجھ سے ملنا ہے تو میرے دفتر کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!