بیدرمیں جمعیت علماء کے زیراہتمام 31/اکٹوبر کو سیرت کوئز مسابقہ
بیدر: 28/اکٹوبر(اے ایس ایم) مولانا محمد تصدق ندوی جنرل سیکریٹری جمعیت علماء بیدر کے بموجب سٹی جمعیت علماء بیدر کے زیر اہتمام سیرت النبیﷺ کوئز پروگرام بتاریخ 31/اکٹوبر2021 بروز اتوار صبح 9:00 /تا 1:00/بجے، مغل گارڈن فنکشن ہال، بیدرمیں منعقد ہوگا۔ جس کی سر پرستی مفتی غلام یزدانی اشاعتی صدر جمعیت علماء بیدر اور نگرانی مفتی ایوب سلیم حسامی صدر سٹی جمعیت علماء بیدر فرمائیں گے۔
اس مسابقہ میں جملہ 800 طلبہ وطالبات حصہ لیں گے، طلبہ وطالبات وقت کی پابندی فرمائیں، اسی دن بعد مسابقہ دیڑھ تا تین بجے عمومی پروگرام ہوگا، جس میں ممتاز طلبہ وطالبات کو مہمان علماء کرام کے ہاتھوں انعامات تقسیم کئے جائیں گے، مفتی محبوب اشاعتی جنرل سیکریٹری سٹی جمعیت علماء بیدر نے عمومی پروگرام میں اولیاء طلبہ سے شرکت کی درخواست کی ہے۔