خبریںعالمی

سعودی عرب نے پاکستان کی مالی امداد بحال کردی

سعودی عرب کی حکومت نے ایک بار پھر پاکستان کی مالی امداد بحال کرنے کا اعلان کیا ہے

اسلام آباد: سعودی عرب کی حکومت نے ایک بار پھر پاکستان کی مالی امداد بحال کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پاکستانی روزنامہ ’ڈان‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے پاکستان کو دوبارہ مالی امداد بحال کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔

اس مالی امداد پر اتفاق وزیراعظم عمران خان کے رواں ہفتے دورہ سعودی عرب کے دوران ہوا تھا۔ تاہم اس رپورٹ کے مطابق اس کا باضابطہ اعلان وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ اور محصول شوکت ترین اور وزیر توانائی حماد اظہر بدھ کو ایک پریس کانفرنس میں کریں گے۔

حکام کا کہنا تھا کہ سعودی حکومت پاکستان کو فوری طور پر 1 سال کے لیے 3 ارب ڈالر اور تیل کی ادائیگیوں کے لیے ڈیڑھ ارب ڈالر سالانہ امداد فراہم کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!