سنجے نگر اسکول میں ذہنی تناؤ اور تعلیمی معیار کمی کو دور کرنے منعقد کیے گئے مختلف مقابلے، تقریبِ انعامات کا پروگرام
گوونڈی: 27 اکٹوبر (پی آر) کو امام باڑا میونسپل سیکنڈری اسکول کی گوونڈی برانچ کی سنجے نگر میونسپل اسکول نمبر 2 میں تقسیم انعامات کا پروگرام کورونا کے ضوابط کو سامنے رکھتے ہوئے کامیابی سی ہمکنار ہوا۔ جس میں گزشتہ 4 مہینوں میں آنلائن منعقد ہوئے مختلف پروگراموں جیسے کتابی مقابلہ، لوگو مقابلہ، نعت خوانی، تقریری مقابلے شامل تھے۔ ان تمام مقابلوں کا مقصد طلباء کی صلاحیتوں میں اضافہ کرنے اور پچھلے ڈیڑھ سال سے کووڈ کی وجہ سے طلباء میں جو ذہنی تناؤ اور تعلیمی معیار میں آئی کمی کو دور کرنا ہے۔ یہ تمام مقابلے اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا، گرلز اسلامک آرگنائزیشن اور آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرز ایسوسی ایشن کے مقامی شاخوں کے اشتراک اور تعاون سے منعقد کیے گئے۔
پروگرام کا آغاز نہم ج کی طالبہ زینب خاتون کی پرترنم آواز میں تلاوت قرآن سے ہوئی۔ نہم الف کی طالبہ انصاری الوینا نے حمد پیش کی۔ اور جاسمین نے نعت پیش کی۔ گل سے مہمانان کا استقبال کیا گیا۔ مہمانان میں سعیدہ میڈم، نجمہ آپا، احمد سر شامل تھے۔
سعیدہ میڈم نے اپنے تجربات کی روشنی میں طلباء کے مسائل اور ان کے حل پر طلباء کو مخاطب کیا۔ آپ نے طلباء کو اس طرح کے پروگرام میں زیادہ دلچسپی لینے کیلئے کہا۔ اس کے بعد انعامات کا سلسلہ شروع ہوا۔ جولائی سے شروع ہوئی مختلف آنلائن مقابلوں میں نمایاں کارکردگی کرنے والے طلباء کو مہمانان کے ہاتھوں سے انعامات کی تقسیم عمل میں آئیں۔ دوسرا کتابی مقابلہ، لوگو مقابلہ، نعت مقابلہ اور تقریری مقابلے میں اول، دوم، سوم اور ترغیبی مقام حاصل کرنے والے طلباء کو انعامات دیئے گئے۔احمد سر نے طلباء کو محنت کرنے کی طرف توجہ دلائی۔ اور جو طلباء نے اس مرتبہ کوئی مقام حاصل نہیں کیا ہیں اُن کو آئندہ ہونے والے مقابلوں میں مزید محنت کرنے کو کہا۔
نادرا میڈم کی بہترین نظامت میں یہ تقسیم انعامات کا پروگرام کامیابی سی تکمیل کو پہنچا۔ اس پروگرم کو کامیاب بنانے کیلئے انجم مس، سمعیہ مس، عقیل سر، محمد اسلم سر اور دیگر کا تعاون حاصل رہا۔ اس پروگرام میں اسکول کے سابق طلباء نے بھی بڑی محنت کیے۔ سرفراز، شرف الدین، رضا الدین، دلشاد، اقبال، زید، شاہد، ربانی نے بہت تعاون کیا۔ صدر پروگرام کی اجازت سے پروگرام ختم ہوا۔