ایس آئی او حیدرآباد کی جانب سے رحمت عالم ﷺ کوئز مقابلہ جات کا جلسہٴ تقسیم انعامات
ایک ہزار سے زائد نوجوانوں نے سیرت کوئز مقابلہ میں حصہ لیا،مسجد عزیزیہ میں پرنور تقریب منعقد
حیدرآباد: 26/اکٹوبر(پی آر) اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا، شہر حیدرآباد ہر سال ماہ ربیع الاول میں مختلف پروگرام سیرت نبی ﷺ کے حوالے سے منعقدکرتی ہے تاکہ طلباء اور نوجوانوں کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت طیبہ سے واقف کرایا جائے، آپؐ سے محبت کا جذبہ انکے دلوں میں پروان چڑھے اور اسکے تقاضوں سے روشناس کرایا جائے۔ اس سال ”رحمت عالم ﷺ” کے عنوان کے تحت شہر کی سطح پر کوئز مقابلہ جات منعقد کئے گئے۔
جس میں چودہ سال سے اٹھارہ سال کے ایک ہزار سے زائد نوجوانوں نے حصہ لیا۔شہر کے تقریباً سارے مقامات پر پہلا راؤنڈ منعقد کیا گیا اورچوبیس، اکٹوبر کو مسجد عزیزیہ، مہدی پٹنم پر فائنل راؤنڈ منعقد ہوااس موقع پر جلسہ عام بھی منعقد کیا گیا تھا۔ اس جلسہ معہ کویز کامپیٹیشن میں چارسوسے زائد افراد نے شرکت کی۔ جناب وقار احمد،امیر مقامی جماعت اسلامی ہند، راجندر نگرنے ”نبی ﷺ سے ہمارا تعلق” کے عنوان سے جلسہ کو مخاطب کیا۔
کامیاب طلباء میں نقد رقمی انعامات کے علاوہ اسنادات بھی تقسیم کئے گئے۔کوئز مقابلے میں اول، دوم اور سوم مقام حاصل کرنے والے طلبا کو دس ہزار،سات ہزار اور پانچ ہزار روپے بالترتیب انعام سے نوازا گیا۔اس کے علاوہ دوہزار اور ایک ہزار روپے کے ترغیبی انعامات بھی کامیاب طلباء کو دئے گئے۔