ریاستوں سےکرناٹک

اسکول-کالجوں میں حجاب کی اجازت نہیں، کرناٹک ہائی کورٹ میں داخل تمام عرضیاں خارج

بنگلورو: کرناٹک ہائی کورٹ نے تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی کو چیلنج کرنے والی مختلف عرضیوں کو خارج کر دیا ہے۔ ہائی کورٹ نے کہا کہ حجاب پہننا اسلام کا لازمی مذہبی عمل نہیں ہے۔ اُڈوپی کی مسلم طالبات نے کرناٹک ہائی کورٹ میں عرضی دائر کرتے ہوئے اسکولوں میں حجاب پہننے پر عائد پابندی کو چیلنج کیا تھا۔ عدالت نے طالبات کی متعدد عرضیوں کو خارج کرتے ہوئے کہا کہ طالبات اسکولی یونیفارم پہننے سے انکار نہیں کر سکتیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!