تلنگانہ

حیدرآباد میں رفاہ چیمبر تلنگانہ کی جانب سے بزنس نٹ ورکنگ میٹ کا انعقاد

محمد یوسف علی خاں پریسیڈنٹ رفاہ،تلنگانہ نے نوجوان انوویٹر کے تیار کردہ روبوٹ کو لانچ کیا، 100 سے زائد تاجرین کی شرکت

حیدرآباد: 26/اکٹوبر(پی آر) رفاہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری تلنگانہ کی جانب سے پہلی گرانڈبزنس نٹ ورکنگ میٹ ہوٹل اشوکا، لکڑی کا پل حیدرآباد پر منعقد ہوئی۔ محمد یوسف علی خاں پریسیڈنٹ رفاہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری تلنگانہ نے رفاہ کا تعارف کرواتے ہوئے کہا کہ رفاہ کے سفر کا آغاز سال 2 ہزار پندرہ میں ممبئی کے تاجروں میں کام سے ہوا اور اب رفاہ کی شاخیں ہندوستان کی 17 ریاستوں میں کام کر رہی ہیں اور ملک بھر میں متحرک تاجرین کا ایک مضبوط نیٹورک بنا رہی ہے۔

ملک گیر سطح پر رفاہ کے نو  شعبہ جات، اسٹارٹ اپ، اسکیل اپ، ایونٹس، فائنانس اینڈ ٹیکسیشن، ویبینارز، انٹرنیشنل بزنس، رفاہ مارٹ، میڈیا، نیٹورکینگ، کلسٹر اینڈ ایف پی ہیں۔ اور یہ سارے ڈپارٹمنٹس نئے اور پرانے تاجرین کی تجارت کو مستحکم اور مضبوط کرنے اور ساتھ ہی ساتھ تجارت کی توسیع میں رہنمائی اور مدد کر رہے ہیں۔

حافظ کلیم  الدین (پروپرائٹر شکتی پولیمرز) کی تلاوت قرآن و ترجمانی سے پہلی گرانڈبزنس نٹ ورکنگ میٹ کے پروگرام کا آغاز ہوا۔ محمد شعیب علی خان (پارٹنر فریش اینڈ فروزن)،سٹی پریسیڈنٹ رفاہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری حیدرآباد نے افتتاحی کلمات ادا کیے اور تمام شرکاء کا اور خاص طور پر شہر میسور سے آئے ہوئے مہمانوں کا استقبال کیا. ڈاکٹر شیخ محمد عثمان سیکریٹری شعبہ ملی امور، جماعت اسلامی ہندحلقہ تلنگانہ نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔

بعد ازاں ایک تمثیلی نیٹورک میٹنگ کی پیشکش کی گئی، جس کی صدارت اکبر حسین (جینیئس گرافکس) پریذیڈنٹ رفاہ نیٹورک گروپ حیدرآباد نے کی۔ اس تمثیلی نیٹ ورک میں شعیب علی خان وائس پریذیڈنٹ نیٹورک گروپ، محمد واجد سیکریٹری نیٹورک گروپ اور دیگربزنس مینس نے حصہ لیا۔ تمثیلی نیٹورک میٹنگ کی رہنمائی حامد حسین میسور، ریاست کرناٹک سے تشریف لائے نیٹورک ٹیم کور کمیٹی ممبر نے کی۔اس موقع پر محمد یوسف علی خان نے 1 نوجوان تاجر کے بنائے ہوئے روبوٹ کو لانچ کیا جو کہ سب کی توجہہ کا مرکز تھا۔ حافظ سید عبدالسمیع نے پروگرام کی بڑے ہی موثر انداز سے کاروائی چلائی، اس پروگرام کے کوآرڈینیٹر بابا محی الدین تھے۔

پروگرام کے اختتام پر نمازِ ظہر ادا کی گئی جبکہ ظہرانے کا بھی انتظام کیا گیا تھا۔ پروگرام میں تقریباً 10 سے زائد تاجرین نے رفاہ کے ممبر بنے پر آمادگی کا اظہار کیا،اور رفاہ کے کاموں کی سراہنا کی۔پروگرام کے انتظامات میں بابا محی الدین صاحب کے علاوہ عبدالرشید، صمیم، فہیم، مظہر خان، ساجد علوی، نظیرودیگر نے حصہ لیا۔ پروگرام میں شریک ہونے کے لیے آن لائن رجسٹریشن کا طریقہ کار رکھا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!