تلنگانہریاستوں سے

ظہیرآباد میں GIO کا جلسہٴ عام برائے طالبات و خواتین، مقررین کا خطاب

جی آئی او طالبات کی صالح تنظیم ہے جو مسلم طالبات میں دینی شعور کو بیدار کرنا چاہتی ہے: عائشہ خالد سیکرٹری شعبہ تربیت GIO تلنگانہ

ظہیرآباد:24/ اکٹوبر(پی آر) محمد معین الدین میڈیاسیکرٹری ومعاون امیر مقامی جماعت اسلامی ہند، ظہیرآباد کے بموجب گرلز اسلامک آرگنائزیشن (GIO) ظہیرآباد یونٹ کے زیر اہتمام ایک جلسہ عام برائے طالبات و خواتین بعنوان “برائی مٹاؤ” آج دوپہر اسلامک سنٹر ظہیر آباد میں منعقد ہوا، جس کی نگرانی محترمہ عائشہ خالد سیکرٹری شعبہ تربیت جی آئی او تلنگانہ نے فرمائی۔

محترمہ نے اپنے صدارتی خطاب میں جی آئی او کا تعارف کرتے ہوئے کہا کہ جی آئی او طالبات کی صالح تنظیم ہے جو مسلم طالبات میں دینی شعور کو بیدار کرنا چاہتی ہے اورجس نے ابھی ایک ریاست گیر مہم “نہی عن المنکر “برائی مٹاوٴ مہم منائی۔ جس سے مسلم طالبات اور خواتین کو نیکیوں کی طرف راغب کرنے اور برائیوں سے روک تھام کرنے کی طرف توجہ مبذول کروائی تاکہ معاشرہ میں سدھار آسکے، چونکہ معاشرہ میں جو برائیاں رائج ہیں اسکو ختم کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ ہم تمام کو چاہیئے کہ دین اسلام کے احکامات کی سختی سے عمل آواری کریں تاکہ سر خرو ہوسکیں۔

اس جلسہ کا آغاز بہن سیدہ آمینہ ثمرین کی تذکیر بالقران سے ہوا، صدر جی آئی او ظہیرآباد بہن مصباح فاطمہ نے مہمانان کا خیر مقدم کیا اور مقامی کارکردگی کوبہترین انداز پیش کی امیر مقامی جماعت اسلامی ہند، ظہیر آباد محمد ناظم الدین غوری نے” اقترب للناس حسابھم”، ناظمہ شعبہٴ خواتین ظہیرآباد جمیلہ فیروز نے” عمل سے بنتی ہے زندگی جنت بھی جہنم بھی” تقاریر پیش کیں۔

پروگرام میں تقریری مقابلہ جات کےانعام اول مسکان فاطمہ عوامی اسکول ، دوم صفہ تبسم ثناء اسکول، سوم سیدہ شفاء شاہین اسکول، ڈرائنگ وپینٹنگس مقابلہ جات کے انعام اول ثناءنازنین عوامی اسکول، انعام دوم یسرا نقیب شاہین اسکول، انعام سوم مسکان بیگم ڈگری کالج کی طالبات میں انعامات کی تقسیم عمل میں لائی گئی۔ جویریہ، تانیہ اور جاثیہ نے ترانے پیش کئے۔ پروگرام کی نظامت سیدہ ادیبہ نوشین نے کی جبکہ طوبیٰ ارم نے اظہار تشکر پیش کیا۔ اس موقع پر طالبات اور خواتین کی کثیر تعداد موجود تھی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!