بیدرضلع بیدر سے

حفاظ اور علماء اعلی تعلیم کے حصول کیلئے اسکالر شپ کیسے حاصل کریں!

کرناٹک اسٹیٹ بورڈ آف اوقاف و شاہین ادارہ جات بیدرکے اشتراک سے ”23/اکتوبر کو شاہین ادارہ جات بیدر میں پروگرام کاانعقاد“

بیدر:22/اکٹوبر(اے ایس ایم) کرناٹک اسٹیٹ بورڈ آف اوقاف و شاہین ادارہ جات بیدرکے اشتراک سے حفاظ کرام اورعلماء کرام اعلی تعلیم کے حصول کی خواہش رکھتے ہوں ایسے حفاظ و علماء کرام کیلئے 23/اکتوبر2021؁ء بروزہفتہ بوقت صبح11بجے بمقام شاہین کیمپس‘شاہین نگر‘شاہ پو رگیٹ حیدرآباد روڈ بیدر میں ایک خصوصی پروگرام کا انعقاد عمل میں آرہا ہے۔

اس پروگرام میں حفاظ اور علماء کرام اپنے والدین کے ساتھ شرکت کر کے جماعت دہم تا اعلی تعلیم یعنی گیارہویں‘ بارہویں‘انجینئرنگ‘ڈپلومہ‘ بی.اے‘بی.ایس سی‘ بی. کام‘ ایم. اے‘ ایم.ایس سی‘ ایم.کام‘ بی.ایڈ‘ بی یو ایم ایس‘ بی ایچ ایم ایس‘ بی اے ایم ایس‘ نرسنگ‘ پیرا میڈیکل‘ فارمیسی‘یو پی ایس سی اور دیگر کورسس میں داخلہ کیلئے فیس اسکالرشپ کیسے حاصل کریں؟ اور اس ضمن میں دیگر تفصیلی معلومات حاصل کرنے کیلئے۔ حفاظ کرام‘ علماء کرام اور اولیائے طلباء کو اس پروگرام میں ماہرینِ تعلیم تفصیلی معلومات سے آگاہ کریں گے۔

مزید تفصیلات کیلئے اس موبائیل نمبر 89709 73758 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!