بیدرضلع بیدر سے

بیدر: 24/اکٹوبر کو جشن آمد روح کائنات ﷺ کانفرنس و زیارت آثار مبارک برائے خواتین کا انعقاد

بیدر:22/اکٹوبر(اے ایس ایم) شاہ متین قادری الملتانی کے بموجب الجامعۃ الزھرا ویمنس ونگ اہلسنت و جماعت بیدر کے زیر اہتمام مورخہ 24/اکٹوبر بروز اتوار، بوقت صبح3/بجے تا عصر خانقاہ صوفیہ الملتانیہ گولی خانہ قادریہ پورہ بیدر میں 23/ویں سالانہ جشن آمد روح کائنات ﷺ کانفرنس و زیارت آثار مبارک برائے خواتین کا انعقاد زیر نگرانی سیّدہ سلمٰی بانو نشاط صاحبہ محل مبارک سیّدشاہ اسداللہ حسینی سجادہ نشین عمل میں آئیگا۔

مفکر اسلام ڈاکٹر مفتیہ حافظہ رضوانہ زرّین مومناتی صدرو شیخ الحدیث جامعۃ المؤمنات حیدرآباد بحیثیت مہمان خصوصی شرکت اور خطاب فرمائینگی۔

بعداختتام جلسہ برائے خواتین زیارت آثار مبارک ﷺ بصد عقیدت و احترام کروائی جائیگی۔ شاہ شعیب احمد قادری الملتانی، شاہ عمر احمد قادری الملتانی، سیدہ اطہر جعفری صدر معلمہ نے ملت اسلامیہ کے تمام خواتین و طالبات سے گزارش کی ہے کہ اس مقدس و بابرکت کانفرنس میں شرکت فرماکر ثواب دارین حاصل فرمائیں۔ نوٹ اسی دن بعدنمازعشاء مرد حضرات کیلئے زیارت آثار مبارک ﷺ بصد عقیدت واحترام اہتمام رہیگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!