گورنمنٹ اردو ہائی اسکول مٹالہ، دسویں جماعت کے شاندارنتائج
بسوا کلیان: 30اپریل (اے این ایس ) جناب کلیم عابد مدرس گورنمنٹ اردو ہائی اسکول مٹالہ تعلقہ بسو کلیان کی اطلاع کے مطابق گورنمنٹ ہائی سکول مٹالہ اس سال دسویں جماعت کے نتائج شاندار رہے۔ 2019میں جملہ 30 طلباوطالبات نے امتحان لکھا، جس میں 27 طلباء نے کامیابی حاصل کی۔ مہک سلطانہ نے 85 فیصد نمبرات حاصل کرتے ہوئے اسکول میں پہلا مقام حاصل کیا۔ مضامین کے لحاظ سے مضمون اردو میں100، مضمون سائنس100، انگلش100، علم ریاضی100 اور سماجی تعلیم میں100 جبکہ مضمون کنڑا میں کامیاب ہونے والے طلبہ کا تناسب 90 فیصد رہا، جس سے مجموعی طور پر اسکول کے نتائج 90 فیصد رہے۔ انہوں نے اس موقع پر کامیاب ہونے والے تمام طلباء و طالبات اور ان کے سرپرستوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے طلباء اور تمام اساتذہ کی محنت کی ستائش کی۔
اسی طرح الطاف امجد سی آر پی بسوا کلیان کی اطلاع کے مطابق گورنمنٹ اردو ہائی اسکول راجیشور سے جملہ 42 طلباءامتحان لکھا جس میں سے 29 طلبا کامیاب رہے، جبکہ گورنمنٹ اردو ہائی اسکول منتھال سے 27 طلبہ کامیاب رہے جبکہ 30 طلبہ نے امتحان لکھا تھا۔ اسی طرح گورنمنٹ اردوہائی سکول کوہ نور پہاڑ کے مجموعی نتائج 100رہے۔اس موقع پر انہوں نے تمام کامیاب ہونے والے طلبہ وطالبات اوراساتذہ کومبارکباد پیش کی بالخصوص گورنمنٹ اردو ہائی سکول کوہ نور پہاڑ کے اساتذہ کی جدوجہد اور مسلسل کوششوں کا عملی اظہار ان نتائج کو بتایا۔