مشہور عالم دین اور سابق ایم پی مولانا عبیداللہ اعظمی اور اہلیہ علیل
ممبئی: مشہور عالم دین اور مسلم مسائل پر بلامذہب وملت بے باکی سے ایوان میں آواز اٹھانے والے سابق ایم پی مولانا عبیداللہ اعظمی اوران اہلیہ علالت کی وجہ سے جنوبی ممبئی کے ایک اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
باوثوق ذرائع کے مطابق گورے گاؤں میں آرے کالونی میں واقع ایک ہاؤسنگ سوسائٹی میں رہائش پذیر مولانا عبیداللہ اعظمی اور ان اہلیہ کو شدید علالت کے سبب جنوبی ممبئی میں منتقل کیا گیا اور وہ کئی دنوں سے زیر علاج ہیں۔بتایا جاتاہے کہ مولانا عبیداللہ اعظمی کی حالت کچھ بہتر ہے ،لیکن ان کی اہلیہ سخت نگہداشت میں رکھی گئی ہیں۔کورونا وائرس کا شبہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ان کے قریبی حضرات نے ان کی شفایابی اور صحت مندی کے لیے دعا کی اپیل کی ہے ۔