بیدرضلع بیدر سے

بیدر: حضرت شاہ ابو الحسن قادری الملتانی ؒ کا صندل شریف

بیدر:22/اکٹوبر(اے ایس ایم) درگاہ حضرت زبدۃ العارفین عمدۃ الواصلین شیخ الاسلام والمسلمین شاہ ابو الحسن قادری الملتانی ؒ نبیرہ و سجادہ نشین مسند رشد واہدایت قطب الاقطاب شیخ الشیوخ حضرت شاہ محمد شمس الدین شریف القادری ملتانی بادشاہ ؒ بیدر کا 163واں سالانہ عرس شریف نہایت ہی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔

تفصیلات کے بموجب 13/ربیع الاول کو بعد نماز عصر صندل شریف از روضہ حضرت شاہ محمد کنج نشین قادری جنیدی ؓ بغدادی واقع اندرون احاطہ صوفیہ حضرت چندا شاہ صاحب ؒ سے برآمد ہوکر درگاہ حضرت ممدوح پہونچا۔ صندل شریف کی خوشبو سے معطر کشتیوں کا عقیدت مندان نے بصد عقیدت وا حترام والہانہ انداز میں استقبال فرمایا۔بعد ادائیگی نماز مغرب محترم المقام جناب حکیم شاہ شمس الاسلام کنج نشین قادری جنیدی بغدادی سجادہ نشین درگاہ حضرت ممدوح ؒنے علمائے مشائخین عظام، عقیدت مندان کی موجودگی میں جملہ صندل مالی کی خصوصی خدمات انجام دیئے۔

گلہائے عقیدت سلام ونیاز، فاتحہ تقسیم تبرکات خصوصی عمل میں آئے۔ ممتاز نعت خواہوں نے حمد و نعت اور منقبت کا نذرانہ پیش کرنے کی سعادت حاصل کرکے خوب ہدیہ وداد حاصل کیا۔احاطہ درگاہ شریف میں پر تکلف ضیافت کا اہتمام کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!