سیدنا ہاشم الدین الگیلانی کی بگدل میں چوتھی مرتبہ آمد پر شاندار استقبال کیاجائیگا: ڈاکٹرخلیفہ ادریس احمد قادری
بیدر:20/اکٹوبر(اے ایس ایم) ڈاکٹرخلیفہ شاہ ادریس احمد قادری کی اطلاع کے بموجب درگاہ آستانہ قادریہ بگدل شریف میں 23اکتوبربروز ہفتہ کو شہزادہ غوث آعظم پیربرحق روشن ضمیر سیدنا ہاشم الدین الگیلانی سجادہ نشین روضہ پیران پیرؒ کی چوتھی مرتبہ مختصر وقت کیلئے آمدہے۔ حضرت کی بگدل شریف چوتھی مرتبہ آمد کے موقع پر ان کا شاندار روایتی استقبال کیاجائیگا۔12:30صبح آستانہ قادریہ بگدل شریف کو شہزادہ غوث الاعظم تشریف لائیں گے جن کامختلف راستوں پر شاندار استقبال کیاجائے گا۔ اسی طرح منااکھیلی چوراہے سے آستانہ قادریہ بگدل تک 5 استقبالیہ شہ نشین بنائے جائیں گے۔
جن کا مختصر ساتعارف کچھ یوں ہے کہ شہزادہ دستگیرنبیرہ غوث الاعظم پیربرحق روشن ضمیر سیدنا ہاشم الدین الگیلانی قادری البغدادی ابن حضرت شیخ عبدالقادر منصور الدین الگیلانی قادری البغدادی کی ولادت با سعادت 14 دسمبر 1973ء کو بغداد شریف میں ہوئی۔آپ کا تعلق مبارک کا مشرف خاندان گیلانی سے ہے۔حضرت محبوب سبحانی شیخ عبدالقادرجیلانی ؒکا دربار شریف جو محلہ "باب الشیخ”کہلاتا ہے وہاں آپ کا بچپن اور جوانی گزری۔ آپ اپنے دادا حضرت سیدنا شیخ عبدالقادر جیلانی کے ؒطریقہ مبارکہ پر سختی سے پابند ہیں۔آپ کے مریدین و معتقدین پوری دنیا میں لاکھوں کی تعداد میں موجود ہیں۔آپ نے فضل و کمال کی گود میں تربیت حاصل فرمائی۔ دربار گیلانی پر ناظر،قرآن کریم پڑھنے کے بعد طریقہ قادریہ کے مشاہر علمائے کرام سے "مدرسہ قادریہ "میں علوم اسلامیہ ودینیہ حاصل فرمائے اور خاص طور پر قابل ذکر آپ کے استاد محترم حضرت علامہ عبدالکریم ؒمدرس بیارہ مفتی عراق اوّل کی ذات گرامی ہے،جن سے آپ نے مدرسہ قادریہ میں تعلیم حاصل فرما کر تکمیل فرمائی۔
طریقہ قادریہ اور اس کے اصول کے عالم بن کر فروغ ہوئے اور دین اسلامی کے مبادی کے ساقی اور مذہب حنبلی کے داعی بن کر نکلے۔جامعہ بغداد سے آپ نے علوم اقتصادیات میں "ادارۃ الاعمال "کاموں کے انتظامات میں یعنی مینجمنٹ میں تخصص کیا ہے۔ تصوف و سلوک کو آپ منہج،کتاب و سنت کی سختی کے ساتھ پابندی کی دعوت اور علمائے تصوف کی آرائے محترم پر عمل کی دعوت خیر اور بے فائدہ تنقید سے گریز۔آپ کی ذات گرامی طریقہ عالیہ قادریہ اور مسلک حنبلی کی نشرواشاعت میں ذاتی گہری دلچسپی ہے۔اور حضرت رسول ﷺ کی ذات گرامی پر اٹھنے والے ہر اعتراض کا دفاع آپ کی سر گشت میں داخل ہے۔ اسی بناء پر آپ نے مختلف ممالک کے دورے کئے اور بے شمار انٹرنیشنل کانفرنسز جن کا انعقاد ایشیا اور یوروپ میں ہوتا ہے آپ ان میں شریک رہے ہیں۔
وہ ایشیائی ممالک جن کے آپ نے دورے فرمائے۔ان میں عراق، اردن،سیریا،ترکی،انڈیا،پاکستان،سری لنکا اور بیشمار شہروں کے دورے فرمائے۔حضرت صاحبزادہ کی ذات گرامی کو یہ بات زیادہ پسند ہے کہ آپ کو داعی الی اللہ اور اپنے دادا سید نا شیخ عبدالقادر جیلانیؒ کے طریقہ قادریہ کا خادم کہا جائے۔اللہ تعالیٰ نے آپ کو صاحب اولاد بنا یا ہے،اپنے فضل و کرم سے آپ کو دو صاحبزادے بنام سید محمد گیلانی، سید عبدالقادر گیلانی اور دو صاحبزادیاں عطا فرمائی ہے۔ آپ کے دنیا بھر میں بے شمار مریدین و معتقدین ہیں۔