بسواکلیانضلع بیدر سے

بسواکلیان میں خون کیمپ کا کامیاب انعقاد، خون عطیہ کرنے والوں میں زبردست جوش، نوجوان رہے پیش پیش

بسواکلیان: 20/اکٹوبر (کے ایس) خون کا عطیہ دینے والوں کو ڈی وائی ایس پی سوم لنگ کمار ہمناآباد نے نوجوانوں کو پُر خلوص مُبارکباد پیش کرتے ہوئے بتایا کہ مذہب ذات پات کی کوئی بُنیاد نہیں ہوتی انسانیت، ہوشمندی، اچھے اخلاق اور کردار اچھے انسان کے ہوتے ہیں، جو بلا تفرق، بلا امتیاز مذہب و ملت، انسانیت کے ساتھ پیش آتے ہیں۔ اسی طریقے سے ہر انسان میں خون ایک ہی طرح کا ہوتا ہے ہر انسان ایک ہی طرح کے ہیں۔ البتہ سوچ سمجھ علیحدہ علیحدہ ہوسکتی ہے۔ لیکن خون ایک ہی ہوتا ہے۔ اسی لئے ہم کو ذات پات،چھوٹا بڑا،اونچ نیچ کا فرق مٹانا ہوگا۔ یہ بات ڈی وائی ایس پی سوم لنگ کمار ہمناآباد نے خون کے عطیہ دینے والوں سے مخاطب ہوتے ہوئے بتائی۔

انہوں نے کہا کہ آج یہ دیکھ کر بسواکلیان کے نوجوانوں نے آج یہاں آکر خون کیمپ میں نوجوانوں نے عید میلاد النبیؐ کے موقع پر خون کا عطیہ خوشی، شوخ در شوخ نوجوانوں نے اپنا قیمتی خون دیکر انسانیت کو بچانے کا کام کیا ہے۔ ایسا جذبہ ہر نوجوان میں پایا جانا چاہئے۔ جس سے ہمارے ملک کو طاقت ملیگی اور بھائی چارہ ہوگا جس سے ملک کو ترقی ہوگی،عوام خوش وخرم رہیں گے۔

اس موقع پر دیگر معززین کی جانب سے خون کا عطیہ دینے والوں میں اسناد تقسیم کئے۔ ہر سال کی طرح اس سال بھی ایک سو سے زیادہ نوجوانوں نے خون کا عطیہ پیش کیا۔اور یثرب علی قادری صدر جنتادل ایس، ارشد مہاگنوی، خلیل احمد اُستاد، اصغر صاحب جے ای الیکٹریکل، اعجاز لاتورے اور کئی لوگوں نے خون کا عطیہ دینے والوں کو پُر خلوص مبارکباد پیش کی جسمیں رئیس احمد نالج پارک اسکول نے بھی خون کا عطیہ دینے والوں میں شامل رہے۔

DYSP HUMNABAD نے اپنی تقریر جاری رکھتے ہوئے بتایا کہ نوجوانوں کو اسی طریقے سے اپنی قربانیاں دے کر ملک و ملت کے لئے ہر شعبے حیات نے اپنا حصہ ادا کرینگے۔ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے اہم ہے جس سے ملک میں مستقل امن و امان قائم ہوگا۔ منہاج نواب نے تمام خون کا عطیہ دینے والوں کا شکریہ ادا کیا،اور بتایا کہ بلا مذہب و ملت اس خون کے عطیہ دینے والوں نے ہماری آواز پرخون کا عطیہ دینے کا ایک بڑا فیصلہ کیا۔ اسی طریقے سے آئندہ بھی ہم اُمید رکھتے ہیں کہ ہمارا تعاون جاری رکھینگے۔ خلیل احمد اُستاد نے کہا کہ ہر نوجوان اپنا خون دے کر یہ ثابت کردیا کہ مذہب و ذات پات میں کوئی بنیاد نہیں ہے بلکہ بلہ مذہب و ملت خون کا عطیہ دینا مخلوقِ خدا کی خدمت ہے۔صبح 10:00بجے ماموں فنکشن ہال، گاندھی چوک میں خون کے عطیہ کا آغاز ہوا اور شام 5:00اختتام پذیر ہوا۔

اس خون کو حاصل کرنے کے لئے شولاپور بلڈ بینک کے ذمہ دار نے اپنے عملے کے ساتھ خون حاصل کیا۔اور بتایا کہ ہر سال کی طرح ہم اس سال بھی ٹیکنو کریٹ اور ہند سوسائیٹی کے نوجوانوں نے اپنی شبانہ روز کوششوں کو خون حاصؒ کرنا کا موقع دیا۔ہم تمام خون دینے والے نوجوانوں سے اظہار تشکر کرتے ہیں اور اُمید کرتے ہیں کہ آئندہ سال بھی اسی طریقے سے ہمارا تعاون کرینگے۔اور انہوں نے بتایا کہ بسواکلیان میں اگر کسی بو بھی ضرورت محسوس ہوتی ہے تو ہم ہند اور ٹیکنو کریٹ سوسائیٹی کی جانب سے لیٹر پیاڈ پر خون کا عطیہ دینے کی سفارش پر خون دیا جائیگا۔

اس موقع پر ٹیکنو کریٹ سوسائیٹی کے صدر خلیل وکیل، سی پی آئی گوپی ناتھ، پی ایس آئی کُلکرنی، ہند ویلفیير سوسائیٹٰی کے صدر منہاج نواب اور تمام اراکین بشمول عظیم الدین قاضی، اللو بھائیاور دیگر نوجوانوں نے خون جمع کرنے کے لئے جدوجہد کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!