ہمناآباد میں صفائی کے موثر انتظامات میری اولین ترجیح رہے گی: محمد چاند پٹیل
ہمناآباد بلدیہ کے چیف آفیسر کی حیثیت سے جائزہ لینے کے بعد محمد چاند پٹیل کا بیان
ہمناآباد: 18/اکٹوبر(ایس آر) میری اولین ترجیح یہ رہے گی کے ہمناآباد میں صفائی کے موثر انتظامات کئیے جائیں اور صفائی کے ملازمین سے بہترین انداز میں کام لیا جائے،یہ بات ہمناآباد بلدیہ کے چیف آفیسر کی حیثیت سے جائزہ لینے کے بعد چاند پٹیل نے صحافی سید رضوان سے بات کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے مزید کہا کے بلدیہ میں موجود کچرہ اُٹھانے والی چھے گاڑیوں کو رجسٹریشن نہیں کروانے کی وجہہ سے استعمال میں نہیں کیا جارہاہے جلد از جلد ان گاڑیوں کو رجسٹریشن کروایا جائے گا اس کے لئیے خصوصی طور پر بلدیہ کے عہدیدار کو ذمہ داری دی گئی ہے گاڑیوں کا رجسٹریشن ہو نے کے بعد ہر گھر سے کچرہ اُٹھانے کی مہم دوبارہ شروع کی جائے گی۔
آبرسانی کے انتظامات پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے پمپ ہاؤس کو برقی سربراہ کرنے والی لائین قدیم ہونے کے باعث خراب ہو رہی ہے اس کو تبدیل کرنے کے لئیے محکمۂ بر قی کے اعلی عہدیداران سے موثر نمائندگی کی جائے گی اور ہمناآباد بلدیہ میں معتد د عہدے مخلوعہ ہیں جن کی وجہہ سے بلدیہ کے روزانہ کے کام کاج متاثر ہو رہے ہیں ان کو پُر کرنے کے لئیے بیدرکے ڈپٹی کمشنر سے تحریری نمائندگی کی جائے گی۔
اس کے علاوہ ہمناآبا د کی تمام سڑکو ں پر موجود گڈھوں کو پُر کرنے کے ہنگامی اقدامات کئیے جائیں گیں،مذکورہ تمام کاموں کے پورا کرنے کے لئیے انہوں نے کچھ دنوں کا وقت درکار ہونے کی بات کہی اور ہمناآباد کی عوام سے صفائی کے کاموں میں تعاون کی اپیل کی ہے۔