بیدرضلع بیدر سے

بیدر: عبدالسبحان سیٹھ کو “انٹرنیشنل گلوبل لیڈرشپ ایوارڈ”

بیدر: 18/اکتوبر(اے ایس ایم) پراجنتتوا اپ مائی رینک کے ڈائریکٹر عبدالسبحان سیٹھ کو گلوبل بزنس فیڈریشن کی جانب سے گلوبل بزنس اینڈ لیڈرشپ ایوارڈ دئیے جانے کا اعلان کیا گیا۔ انہیں تعلیمی میدان میں نمایاں شراکت کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ یہ ایوارڈ انھیں 22/اکتوبر کو دی ہوٹل اوبرائے دبئی میں ایک عظیم الشان تقریب میں پیش کیا جائے گا۔

عبدالسبحان سیٹھ ضلع کے سینئر کانگریس لیڈر عبدالمنان سیٹھ کے بیٹے ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل عبدالسبحان کو سائپہ‘ چنئی کی جانب ماہِ ستمبر میں Entrepreneur of the year 2019 کے پُر وقار ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔ اسکے علاوہ مُختلف اداروں و تنظیموں کی جانب سے تعلیمی‘معاشیات‘ اور سماجی و ملی خدمات کے تئیں کئی اعزاز سے نوازا گیا ہے۔

عبدالسبحان کو ملت کے نوجوانوں کو آئی اے ایس اور آئی پی ایس (UPSC) کے تحت اعلی آئی اے ایس آفیسر کے ذریعے تربیت کا بیڑا اُٹھانے‘ یو پی ایس سی کوچنگ میں ایک طالب علم نے2018ء میں کرناٹک میں اول رہے۔‘ میڈیکل انجینئرنگ کے علاوہ‘ لا اور چارٹیڈ اکاؤنٹنٹ کے میدان میں بھی طلباء کی بہتر کارکردگی جو قابلِ ستائش رہی ان کی تعلیمی خدمات کو سراہتے ہوئے انھیں اعزاز و ایوارڈسے نوازا گیا۔

عبدالسبحان کو نارائن سوامیہاتھوں شال پوشی و گُلپوشی کرتے ہوئے پُر وقار ایوارڈ اعزاز سے نوازا گیا۔ عبدالسبحان کو اس سے قبل بھی بنگلورو میں اُردو روزنامہ ”پاسبان“ کی جانب سے ”جشن پاسبان آزادی کے70سال پاسبان کے71سال“کی پُر وقار تقریب تعلیمی خدمات کے عوض ایوارڈ و اعزاز سے نوازاگیا تھا۔

عبدالسبحان نے 12-2011 میں برطانیہ کیلے یونیورسٹی سے ”سیاست اور بین الاقوامی تعلقات“ پرماسٹر ڈگری حاصل کیا ہے۔انھوں نے 11-2009 میں کریسٹ یونیورسٹی بنگلور سے ایل ایل بی‘09-2006 میں کریسٹ یونیورسٹی بنگلور سے بی اے ایل کیا۔ وہ ابتدائی تعلیم شاہین ادارہ جات بیدر سے حاصل کی اور پی یو سی کی تعلیم بھی انھوں نے شاہین کالج سے مکمل کی۔

2012ء میں عبدالسبحان نے وزیر اعظم ترکی کی دعوت پر ترکی کا دورہ کیا۔ ترکی کے وزیراعظم کے دفتر میں عوامی جمہوریت پر معلومات حاصل کیں۔ اس کے علاوہ انھوں نے ایران اور متحدہ عرب امارت کا بھی دورہ کیا۔

عبدالسبحان کو مذکورہ بالا ایوارڈسے قبل مُختلف کارہائے نمایاں اور خدمات پر مُختلف شعبہ جات اور تنظیموں کی جانب سے ایوارڈ واعزاز سے نوازا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!