ریاستوں سےمہاراشٹرا

ایکناتھ شندے مہاراشٹر شیوسینا قانون ساز پارٹی کے لیڈر منتخب

پارٹی ے نومنتخب اراکین اسمبلی کی آج شیوسینا کے سربراہ ادھو ٹھاکرے کی صدارت میں یہاں واقع شیوسینا بھون میں میٹنگ ہوئی جس میں شندے کو قانون ساز پارٹی کا لیڈر منتخب کیا گیا

ممبئی: ایکناتھ شندے جمعرات کو مہاراشٹر شیوسینا قانون ساز پارٹی کے لیڈر منتخب ہوگئے۔ پارٹی ے نومنتخب اراکین اسمبلی کی آج شیوسینا کے سربراہ ادھو ٹھاکرے کی صدارت میں یہاں واقع شیوسینا بھون میں میٹنگ ہوئی جس میں شندے کو قانون ساز پارٹی کا لیڈر منتخب کیا گیا۔

مہاراشٹر میں حال ہی میں اختتام پذیر ہوا اسمبلی الیکشن بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور شیوسینا نے ملکر لڑا تھا۔ بی جے پی کو 288رکنی اسمبلی میں 105سیٹوں پر جیت ملی تھی جبکہ شیوسینا 56پر کامیاب ہوئی تھی۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق آدتیہ ٹھاکرے، ایکناتھ شندے، دیوکار راوت اور سبھاش دیسائی سمیت شیو سینا کے رہنما سہ پہر ساڑھے تین بجے مہاراشٹر کے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری سے ملاقات کرنے جا رہے ہیں۔

انتخابی نتائج آئے ہوئے ایک ہفتہ سے زیادہ گزرجانے کے بعد دونوں جماعتوں میں ابھی وزیراعلی کے عہدہ پر کھینچ تان جاری ہے۔شیوسینا وزیراعلی کے عہدہ کے لئے پچاس پچاس کے فارمولے پر بضد ہے جبکہ بی جے پی اس پر رضامند نہیں ہے۔ بدھ کو بی جے پی قانون ساز پارٹی کی میٹنگ میں دیویندر فدنویس کو قانون ساز پارٹی کا لیڈر منتخب کیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!