بسواکلیانضلع بیدر سے

بسواکلیان: مدینہ مسجد غلام محی الدین لے آؤٹ میں جلسہ سیرت النبی ؐ

بسواکلیان: 17/اکٹوبر(کے ایس) حضورﷺکے مشن اللہ کے احکامات بندوں تک پہنچانا، بھٹکی ہوئی انسانیت کو راہ بتانا،بے سہارہ کو سہارہ دیناتھا۔ اللہ کی صفت رب العالمین ہے اور اسی صفت میں سے کچھ صفت انسانوں میں بھی پائی جاتی ہے۔ اللہ نے اچھے بندوں کو یہ صفت عطا کی ہےاور خصوصی طور پر اللہ تعالیٰ نے تمام انبیاء اور حضورﷺ کو یہ خصوصیت عطا کی ہے۔ ان خیالات کا اظہار مولوی حافظ اظہار الحق امام و خطیب مسجد ابوبکر محلہ شاہ پور نے سیرت النبی ؐ کے جلسۂ عام پر مدینہ مسجد غلام محی الدین لے آؤٹ میں تقریر کرتے ہوئے بتارہے تھے۔

اظہار الحق نے سورہ توبہ کی چند آیتوں کا ترجمہ کرتے ہوئے بتایا کہ حضور ﷺ کو سوائے اللہ کے کسی کا ڈر نہیں تھا اور نہ انکو کوئی لالچ،مفاد،اپنی تجارت،اپنے کاروبار اور دیگر انسانی ضروری میعادِ زندگی حاصل کرنا نہیں تھا،بلکہ آپکو اللہ کی طرف سے انسانوں کو ہدایت پہنچانا تھا۔آپ نے غریبوں کی مدد،یتیموں کا سہاراہ،ضعیفوں کی مدد،یتیموں،یسیروں پر شفقت کرنا ایک مقصد بنالیا تھا۔

کلیم عابد امیر مقامی جماعت اسلامی ہند بسواکلیان نے بتایا کہ سیرت النبی ؐکے جلسوں کا پروگرام بڑے اہمیت کا حامل ہوتا ہے اسی سلسلے میں آپکی سیرت،افکار،خیالات کو اُجاگر کرنے کے لئے اور نئی نسل کو اسلامی اقدار بتانا ہمارا فرض ہے۔ حضورﷺ نے اسلام کی تعلیمات کے لئے دورہ نبوت میں کس طرح اصلاح ہوئی،ترقی و ترویج کی،اُسی نہج کو لیکر ہم آنے والی نسلوں میں حضور کے تعلیمات اور اللہ کے احکامات کو منتقل کرنا اور سیرت النبی ؐپر روشنی دال کر نئی نسل کو بتانا یہی ایک طریقہ آپکی ولادت کو بہتر سمجھا رہا ہے۔موجودہ دور میں اسلام پر عمل کرنا اور اسلام کو سمجھنا نئی نسلوں میں بہت کم پایا جاتا ہے۔

اس لئے سیرت النبیؐ کے پروگرام کے ذریعہ ہم کو اسلامی اقدار کو منتقل کرنا اور اس پر عمل کرنا ایک اہم میشن ہے۔جناب علیٰ الدین نے بتایا کہ حضور ﷺ کی آمد کے بعد انسانیت کو صحیح راہ حاصل ہوئی ہے۔یہی وجہ ہیکہ آج ساری انسانیت کو حضور کی سیرت اور آپکو عملی نمونہ پیش کرتے ہوئے انکو بچانا ہمارا فرض ہے۔آپکی سیرت،آپکا عمل،ساری انسانیت کے لئے نمونہ ہے۔

الطاف امجد نے پروگرام کی نظامت انجام دیتے ہوئے اپنی اختتامی خطاب میں بتایا کہ موجودہ دور میں اُمتِ مسلمہ مختلف مسائل سے دو چار ہیں،انکے معاشی حالات،سماجی حالات،اور دیگر مسائل سے دو چار ہیں۔حال ہی میں یو پی تعلق رکھنے والے مولانا کلیم الدین کو جو دینِ اسلام کے بہت بڑے عالمِ دین ہیں اُنہیں بلاوجہ بغیر کسی سبق کے گرفتار کیا ہے۔اُنکا قصور اُتنا ہی ہیکہ وہ درس و تدریس اشاعت اسلام کی خدمات انجام دیتے ہوئے حکومت یو پی کا متاصبانہ اخدام سے اُمتِ مسلمہ کو ایک اہم ستون کو پریشان کیا جارہا ہے،اسی طریقہ سے مختلف علماء کو بھی جانِ ان جانے میں گرفتار کرنے کی اطلاعات مل رہے ہیں۔اور یہ ملک میں ایک عام سی بات ہورہی ہے،اس لئے اُمت مسلمہ کو متحدہ پلیٹ فارم پر آکر اپنے مسلکی اختلافات کو نظر انداز کرتے ہوئے ان باطل قوتوں کا مقابلہ کرنا ہوگا۔

جماعت اسلامی ہند بسواکلیان کسی بُنیادی مسلک پر بات نہیں کرتی، بلکہ سیرت کے طریقوں کو اپنانے اور حقیقی اسلامی اقدار کی طرف متوجہ کرتی ہے۔ جماعت کا مقصدیہ نہیں ہیکہ نماز بیٹھ کر پڑھو یا کھڑے ہوکر، داڑھی چھوٹی رکھو یا بڑی،ہمارا مقصد اسلام کی ترقی و ترویج ہے۔اختتامی پروگرام جناب اظہار الحق نے رقت انگیز کی دعا بعد اختتام پذیر ہوا۔

اس موقع پر حافظ شفیع الدین امام و خطیب مسجد مدینہ، عبدالجبار گوبرے صدر مدینہ مسجد، انور ایکس کمشنر بنگلور،عبد الرحمٰن حاجی، حضور پاشاہ حاجی،اور دیگر معززین کی کثیر تعد موجود تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!