جامعہ روضۃ البنات بیدر میں ایک ہی نشست میں تکمیلِ حفظ قرآن مجید
جلسہ تہنیت ڈاکٹر محمدفریاد، مفتی محمد علیم، مفتی سیّد سراج الدین کی مخاطبت
بیدر: 23/مارچ (اے ایس ایم) جلسہ تکمیل حفظ قرآن میں شرکت کرنا میری زندگی کا سب سے بڑا اعزاز ہے۔ صرف 11 سال کی عمر میں 18ماہ کی خلیل عرصہ میں حفظ قرآن مجید تکمیل کرنا اور ایک ہی نشست میں قرآن پاک سنانے کی سعادت حاصل کرنا منشاء خداوندی سے ہی ممکن ہوسکتا ہے۔ سب سے پہلے تعلیم کا آغاز ماں کے مقدس ترین گود سے ہوتا ہے۔ اگر زندگی کا یہ پہلا مدرسہ باکمال باکرامت بن جائے تو پھر مغربی تہذیب افکار و نظریات سے آنے والی نسل کی بخوبی حفاظت ہوسکتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار صدرجلسہ کووڈ 19-یونیسف مانو پارٹنرشپ کے پروجیکٹ ڈائرکٹر ڈاکٹر محمدفریاد پروفیسر مولانا آزاداُردو نیشنل یونیورسٹی نے کیا۔
انہوں نے کہا عصر حاضر میں اُمت مسلمہ کو جہاں عصری علوم کی بے انتہاء ضرورت ہے اس کے ساتھ ساتھ دینی علم نہ تو علم دین کے بغیر حاصل کیا ہوا عصری علم بربادیوں کی نئی نئی راہیں کھول دیتا ہے۔ ڈاکٹرمولانا مفتی محمد علیم پروفیسر مولانا آزاد اُردو نیشنل یونیورسٹی نے بھی اس موقع پر خطاب کیا اور اپنے خطاب میں مولانا مفتی سیّدسراج الدین نظامی بانی ناظم جامعہ روضۃ البنات و روضہ مشن اسکول کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا اتنے کم عرصہ میں مولانا نے جو کارہائے نمایاں انجام دیا قابل عمل ہے۔ جامعہ روضۃ البنات بیدر کا ازہر ہند جامعہ نظامیہ حیدر آبادکی بڑی برانچوں میں شمار ہوتا ہے۔یہاں ابتداء سے لے کر کامل (مفتی) تک کا کور س باضابطہ طور پر پڑھایا جاتا ہے۔ اس مو قع پر مولانا حافظ وقاری سیّد شاہ معین الدین حسینی عرف حسین چشتی جانشین سجادہ نشین بارگاہ ابولفیض ؒ بیدر اور ڈاکٹر نجیب فہمی نے بھی جلسہ کو مخاطب کیا۔
آخر میں مفتی سیّد سراج الدین نظامی اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ 2006میں صر ف تین طالبات سے اللہ کی ذات پر توکل کرتے ہوئے اس جامعہ کا آغاز ہوا تھا۔ آج تقریبا 500سے زائد طالبات شعبہ عا لمیت و شعبہ ئ حفظ میں زیر تعلیم ہیں اور اب تک سینکڑوں طالبات عالم کور س مکمل کرکے جامعہ نظامیہ سے اسناد حاصل کرچکے ہیں۔اس سال 8طالبات نے تکمیل حفظ قرآن مجید کیا ہے۔ لیکن ایک نشست میں قرآن مجید تکمیل کرنے والا ایک طالب علم اور ایک طالبہ ہی کو تہنیت پیش کی جارہی ہے اور دیگر ماباقی طالبات بھی ایک نشست میں قرآن پاک سنانے کی کوشش میں شب وروز مصروف ہیں۔
تمام مہمانوں کی شال پوشی گلپوشی کی بکثرت بانی ناظم جامعہ روضۃ البنات کی سرپرستی میں کی گئی۔جلسہ کی کاروائی کا آغاز حافظہ آمنہ ناز کی قرأت کلام پاک سے ہوا۔ حافظہ سلطانہ اور حافظہ و عالمہ رقیہ حمد ونعت کا نذرآنہ پیش کیا ہے۔ مفتیہ حنا معاویہ ایم.اے. عربک عثمانیہ یونیورسٹی معلمہ جامعہ روضۃ البنات نے جلسہ کی کاروائی چلائی۔ بعداظہار تشکر مولانا مفتی ڈاکٹر پروفیسر محمد علیم نظامی نے پراثر دعافرمائی۔ حافظ و قاری محمد عامر اُستاذ جامعہ ہذا، سیّدعامر اُستاذ روضہ مشن اسکول، معلمین ومعلمات، طلباء و طالبات جامعہ روضۃ البنات نے مہمانوں کا والہانہ استقبال اور انتظامات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔
حافظ سیّد عمر ہاشمی بانی جامعہ ہاشمیہ، صدر مدرس جامعہ ہذا حافظ محمد جاوید احمد نظامی رکن عیدگا کمیٹی،محمد عطاء اللہ صدیقی امام جامع مسجد بیدر، معروف حکیم وڈاکٹر شاہ ضیاء الا سلام کنج نشین اور دیگر سہ نشین پر موجود تھے۔