بیدر: 18/اکٹوبر کو زیارت آثار موئے مبارک ؐ
بیدر:17/اکٹوبر(اے ایس ایم) درگاہ حضرت شاہ فتح اللہ قادری الملتانی المعروف حضرت دادا پیرؒ بیدر میں حسب روایت قدیم مورخہ 11ربیع الاول مطابق 18/اکٹوبر بروزپیر بعد نماز عصر تا مغرب زیر نگرانی جناب شاہ سجاد محی الدین قادری الملتانی سجادہ نشین و متولی درگاہ حضرت ممدوح ؒ زیارت آثار موئے مبارک ؐو دیگرآثار مبارک کی بصد عقیدت احترام زیارت کروائی جائیگی۔ عاشقانِ رسول اللہ ؐ سے معہ دوست واحباب کثیر تعداد میں شرکت کی گذارش کی گئی ہے۔