چٹگوپہ میں “خون عطیہ کیمپ” کا کامیاب انعقاد
کسی ایک انسان کی جان بچانا ایسا ہے جیسے کے ساری انسانیت کی جان بچانا
ہمناآباد: 17/اکٹوبر(ایس آر) کسی ایک انسان کی جان بچانا ایسا ہے جیسے کے ساری انسانیت کی جان بچانا اور انسانی خون ایک ایسی ضروت کی چیز ہے جو کسی انسان کی جان بچانے میں معاون ہوتا ہے۔ان خیالات کا اظہار محمد شکیل جمعدار (خازن)نے چٹگوپہ میں عید میلاد النبی کے پُر مسرت موقع پر ٹیپو سلطان مسلم ویلفیئر اسو سی ایشن (رجسٹرڈ) کی جانب سے سرکاری اسپتا ل میں منعقد کردہ چھٹے خون کا عطیہ کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے مزید کہا کے ایک انسان کے خون سے تین قسم کاخون حاصل ہوتا ہے جس سے تین انسانوں کی جان بچائی جا سکتی ہے، چٹگوپہ میں ہر سال عید میلاد کے موقع پر ٹیپو سلطان مسلم ویلفیئر اسو سی ایشن کے تحت خون کا عطیہ کیمپ منعقد کیا جاتا ہے اللہ کے رسول اکرمﷺکی ذات گرامی کے لئیے صیح خراج عقیدت پیش کرنے کایہ ایک بہترین ذریعہ ہے،قابل مبارک باد ہیں وہ نوجوان جو اس کیمپ میں اپنا خون کا عطیہ ہر سال پابندی سے دے رہے ہیں ہمیں چاہئیے کے ہم ان نوجوانوں کی بھرپو ر حوصلہ افزائی کریں۔
اس کیمپ میں مہمان خصوصی کی حیثیت محمد حُسام الدین بابا چیف آفیسر، ڈاکٹر عبدالقدوس،مولانا محمد تصدوق ندوی مہتمم جامعہ نور لاسلام،مولانا محمد توفیق حُسین، مفتی سید عبدالوجد قاسمی،ؔمولانا خورشید عالم، سید راشید علی پٹیل،شیخ محبوب پٹیل،ڈاکٹر سید زبیر، ڈاکٹر سید عرفات پٹیل،محمد نصیررکن بلدیہ نے شرکت کی اور تمام انتظامات کا مشاہدہ کیا اور نوجوانوں کے جوش وجذبہ کی بھرپور ستائش کی۔
اس کیمپ کو کامیاب بنانے کے لئیے سید نور الاسلام، محمد نظام حکیم، محمدتحسین ناگوری، شیخ فرید، محمد ناصرحُسین، محمد مصطفی قریشی، محمد حبیب رکن بلدیہ،محمد نواب،محمد مُحسن، محمد لئیق چکن والے،رسول خان، محمدآصف حکیم،قدیر پاشاہ،محمد حُسین محمد خواجہ،محمد مستان کے علاوہ دیگر نوجوانوں نے اپنا تعاون پیش کیا۔