بیدرضلع بیدر سے

کمٹھانہ میں 19/اکٹوبر کو سالانہ جلسہ جشن عید میلاد النبیؐ

بیدر:17/اکٹوبر(اے ایس ایم) انتظامی کمیٹی مسجد صوفیہ و نوجوانان محلہ کمٹھانہ کے بموجب مسجد صوفیہ نیچے محلہ کمٹھانہ بیدر میں مورخہ 12ربیع الاول م 19اکٹوبر بروز منگل بعد نماز عشاء ایک عظیم الشان سالانہ جلسہ جشن عید میلاد النبیؐ منعقد ہے۔ جلسہ کو حضرت علامہ مولانا سید مصباح الدین عمیر نقشبندی قادری ناظم ابوالحسنات ریسرچ سنٹر حیدرآباد مخاطب کرینگے۔ جلسہ کی کاروائی کا آغاز حافظ و قاری محمد صابر بیدر کی قرأت کلام پاک سے ہوگا۔حافظ وقاری محمد رفیق احمد نعت رسولؐ سنانے کی سعادت حاصل کرینگے۔ حافظ محمد صدیق الجنیدی امام مسجد صوفیہ کمٹھانہ نظامت کے فرائض انجام دینگے۔عاشقانِ رسول اللہ ؐ سے کثیر تعداد میں شرکت کی گذار ش کی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!