بیدرضلع بیدر سے

بیدر: عید میلاد النبی ﷺکے موقع پر لقمان دواسازکی جانب سے مفت علاج کیمپ

بیدر:17/اکٹوبر(اے ایس ایم) خواجہ شمس الحق محمد مستقیم الدین لقمان کے بموجب عید میلاد النبی ﷺکے موقع پر لقمان دواساز بیدرکی جانب سے حسب روایت قدیم مفت علاج کیمپ منعقد کیا جارہاہے۔

لقمان دواساز ہمدرد ایجنسی عثمان گنج روڈ بیدر پر12ربیع الاول م 19اکتوبربروزمنگل صبح 10بجے تا4بجے شام حکیم الحاج شیخ محمد مسیح الدین الشطاری القادری، حکیم و ڈاکٹر الحاج محمد لئیق الدین،حکیم محمد معین الدین، حکیم انوراحمد منصبدار، حکیم محمد یوسف بگدل اور وید سدرامپاپر مشتمل شہر بیدر کے اطباء اپنی نشست میں علاج کریں گے۔

مرد و خواتین کے پیچیدہ بیماریوں، بلڈ پریشر، جوڑوں کے درد، لقوہ، جگر کی تمام بیماریوں، بالوں کا جھڑنا، گردہ میں خرابی، دمہ، دد پھتری،مرگی، جلدی امراض، اور شکم کے بیماریوں وغیرہ کی مفت تشخیص کریں گے۔اور یونانی و ایورویدک ادویات تجویز کریں گے۔

مجوزہ ادویات مریضوں میں مفت تقسیم کے علاوہ طریقہ استعمال اور پرہیز سے واقف کروایا جائیگا۔ ضرورت مند مریض اطباء کی اس خصوصی نشست سے استفادہ کریں۔مزید معلومات کیلئے لقمان دواساز ہمدرد ایجنسی عثمان گنج روڈ بید رسے9916270498 پررابطہ پیدا کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!