بیدر میں میلادالنبی ؐ پردوائیں مفت حاصل کریں: حکیم احمد محی الدین ربانی
بیدر:17/اکٹوبر(وائی آر) صوفی احمد محی الدین ربانی قادری چشتی نقشبندی سہروردی مرزائی خلیفہ مجاز حضرت شیخ المشائخ جامع السلاسل صوفی سیدمرتضیٰ علی پاشاہ حسینی المعروف صوفی افسرپاشاہ حسینی قبلہ سجادہ نشین بارگاہ شمس الدین غازی حسینی چشتی عثمان آباد (مہاراشٹر) ہر سال کی طرح امسال بھی جشن میلادالنبیؐ کے پرمسرت موقع پر گردے میں پتھری اور معدہ کے السر کی دوا مفت تقسیم کریں گے۔
احمدمحی الدین ربانی نے ایک پریس نوٹ جاری کرکے بتایاہے کہ مایوس العلا ج مریض جو گردہ کی پتھری اور معدہ کے السر سے پریشان ہیں، قیمتی جڑی بوٹیوں سے تیار کردہ بے ضرر دواؤں سے مفت استفادہ کرسکتے ہیں۔ روزانہ دوائیں ملنے کے اوقات کار صبح8بجے تا10بجے شب ہے لیکن مفت تقسیم کی جانے والی دوا 19/اکٹوبر بروزمنگل صبح 8بجے سے شام 6بجے تک حکیم صاحب کے مکان موقوعہ منیارتعلیم، تخت کرمانی کے بازو، آرکے نیوٹریشن، منیارتعلیم بیدر یاپھر باڈی اینڈمائنڈ جیم، رواہل گلی، درگاہ پورہ روڈ، خان چوک بیدر سے بھی حاصل کرسکتے ہیں۔
زائد تفصیلات کے لئے 9391702494 / 6363944151 / 9394042499 پر رابطہ کیاجاسکتاہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ 200سال سے حکیم احمد محی الدین ربانی کی پردادی حضرتہ حکیم حافظ امیربی صاحبہ رحمتہ اللہ علیہ کے مجرب نسخہ جات سے ہی یہ دوائیں تیار کی جاتی ہیں۔جو تیربہدف ہواکرتی ہیں۔