کُرلا: حلقہٴ خواتین جماعت اسلامی کا ہفتہٴ ماحولیات بیداری پروگرام
جماعت اسلامی ہند حلقہ مہاراشٹرا کی جانب سے ہفتہ ماحولیات 05تا 12جون 2021بعنوان “انسانیت کی کامیابی خود احتسابی اور خوشگوار ماحول کی بازیابی”
کرلا: 8/جون (پی آر) جماعت اسلامی ہندحلقہ خواتین کُرلا یونٹ کی اطلاع کے مطابق آج کے دور میں جہاں پیڑ پودوں کی کمی کے سبب ماحولیات کا نظام بری طریقے سے برباد ہوتا جا رہا ہے۔ایسے میں انسانی عوامل کے ساتھ ساتھ جانوروں کی بقا کا بھی ایک بڑا مسئلہ بنا ہوا ہے۔ایسے میں انتہائی ضروری محسوس ہوتا ہے کہ ماحولیات کے متعلق بیداری اختیار کی جائے۔لوگوں کو زیادہ سے زیادہ پیڑ لگانے اور ماحولیات کے تحفظ کے تحت بیدار کیا جائے۔ جماعت اسلامی ہند حلقہ مہاراشٹرا کے ہفتہ ماحولیات کے تحت مقامی سطح پر بھی یونٹس کی سرگرمیاں انجام دی جا رہی ہیں۔
جماعت اسلامی ہند کُرلا یونٹ حلقہ خواتین نے فار آل کووڈ سینٹر دائرۃ الفلاح ونوبا بھاوے نگر کُرلا مغرب عید ملن پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف این جی اوز کو مدعو کیا گیا۔ اس پروگرام میں این جی اوز کو ماحولیات کے تحفظ کے تحت بیداری اختیار کرنے اور کووڈ سینٹر کے متعلق معلومات فراہم کی گئی۔
ڈاکٹرافروز شیخ (صدر ایم ایس ایس کُرلا) نے شرکا سے پیڑ پودے کثرت سے لگانے اور پیڑوں ہی کے ذریعے آکسیجن کے حصول کو مناسب طرز پر پانے کی طرف رہنمائی کی۔ساتھ ہی ساتھ فار آل Covid سینٹر کی سہولیات سے بھی آگاہی فراہم کی۔۔ 35 برادرانِ وطن بھائی بہنوں نے اس پروگرام میں شرکت کی۔ شرکا کے ساتھ ماحولیات اور اُس کے تحفّظ کے متعلق ڈسکشن کیا گیا۔
اختتام پر عید ملن پروگرام کی مناسبت سے شیر خورما پیش کیا گیا اور بطور تحفہ بیجوں کے 3 نمونے بھی دیے گئے۔اِس قسم کی سرگرمی سے توقع کی جاتی ہے کہ آنے والے وقت میں ماحولیات کے ضمن میں ہم سب بیدار رہتے ہوئے ماحول کو سازگار بنانے میں اہم رول ادا کرسکیں۔