بیدرضلع بیدر سے

کاروانِ ادب و مرکزی رحمت عالم کمیٹی بیدر کا 20اکٹوبر کو ہوگا مرکزی جلسہ جشن رحمت العالمین ﷺ

بیدر:17/اکٹوبر(وائی آر) کاروانِ ادب و مرکزی رحمت عالم کمیٹی بیدر و ضلع بیدر کے زیر اہتمام مسجد حضرت محمود گاوانؒ بیدر میں مورخہ 13ربیع الاول م 20اکتوبر بروز چہارشنبہ کو بعد نماز عشاء حسب روایت منعقد ہے۔اس مرکزی جلسہ جشن رحمت العالمین ﷺ میں دکن کے ممتاز عالم دین حضرت علامہ مولانا سید احمد غوری صاحب نقشبندی استاد جامعہ نظامیہ حیدرآباد بحیثیت مہمان خصوصی شرکت اور خطاب کرینگے۔

ان کے علاوہ دیگر ممتازعلمائے دین و شعلہ بیان مقررین خطاب فرمائینگے۔ مجلس استقبالیہ کے جمیع عہدیداران و اراکین نے عامۃ المسلمین سے پر خلوص التماس کیا ہیکہ اس سالانہ عظیم الشان جلسہ میں شرکت فرما کر ایمان کو تازگی بخشیں اور ثواب دارین حاصل فرمائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!