وزیر خارجہ جے شنکر اتوار کو اسرائیل کا دورہ کریں گے
نئی دہلی: وزیر خارجہ ایس جے شنکر اتوار کو اسرائیل کے تین روزہ سرکاری دورے پر جا رہے ہیں جہاں وہ نئی حکومت میں پہلی بار وزیر اعظم نفتالی بینیٹ اور وزیر خارجہ جیرلاپیڈ سے ملاقات کریں گے۔ اسرائیل میں نئی حکومت کے قیام کے بعد ہندوستان اور اسرائیل کے درمیان یہ پہلا اعلیٰ سطحی رابطہ ہوگا۔ ڈاکٹر جے شنکر قومی سلامتی کے مشیر ایال ہولاتا سے بھی ملاقات کریں گے۔ اسرائیل کے سیکریٹری خارجہ ایلون اُشپیز نے ٹوئٹ کر کے ڈاکٹر جے شنکر کو دسہرہ کے تہوار کی مبارکباد دی ہے۔