جامع مسجد بیدر میں 18/ اکٹوبر کو ہوگا عبید اللہ خاں آعظمی سابق رکن پارلیمان کا خطاب
بیدر: 16/ اکتوبر (اے ایس ایم ) معتمد جامع مسجد مشاورتی کمیٹی بیدر نے ایک صحافتی بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ حسب روایت قدیم 11ربیع الاول کی شب بعد نماز عشاء ایک مرکزی جلسہ جشن عید میلاد النبی ﷺ منایا جاتارہا ہے۔ اسی روایت کے مطابق اس سال بھی بروز پیر11ربیع الاول ۳۴۴۱ھ م 18اکتوبر 2021ء بعد نماز عشاء ایک عظیم الشان جلسہ جشن عید میلاد النبی ؐ منایا جارہاہے۔
اس عظیم الشان جلسہ کو شہنشاہ خطابت مقرر شعلہ بیان مفکر قوم و ملت خطیب ہندوستان حضرت علامہ مولانا محمد عبید اللہ خاں آعظمی سابق رکن پارلیمان و حضرت علامہ مولانا مفتی محمود زبیر دامت برکاتہم سیکریٹری جمیعت العلماء ہند تلنگانہ و آندھرا کے علاوہ مقامی ممتاز علمائے کرام مخاطب فرمائیں گے۔
تمام احباب سے پر خلوص گذارش کی جاتی ہے کہ حضور اکرام ؐکی آمد کے بابرکت اور پر مسرت موقع پر منعقد ہورہے اس جلسہ میں معہ دوست و احباب شریک رہ کر علمائے کرام کے خطابات سماعت فرمائیں۔ اور اپنے جذبے ایمانی میں اضافہ کریں اور ثواب دارین حاصل کریں۔