’ایسر‘ کا سرور ہیک، صارفین کا ڈاٹا غلط ہاتھوں میں جانے پر تشویش
ایسر کا لیپ ٹاپ استعمال کرنے والے صارفین کے لیے بری خبر سامنے آ رہی ہے۔ تائیوان کی لیپ ٹاپ کمپنی نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ایسر کے ہندوستانی ڈاٹا بیس سے صارفین کا ڈاٹا چوری ہوا ہے۔
ایسر نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ ہندوستان میں ان کا سَرور ہیک ہو گیا ہے اور اس دوران 60 جی بی صارف ڈاٹا ہیکرس نے چرا لیے ہیں۔ غور طلب ہے کہ یہ ایسر ڈاٹا بیس میں اس سال کی دوسری ہیکنگ ہے۔
اس ہیکنگ کی ذمہ داری ڈیسورڈن نامی ایک گروپ نے لی ہے۔ اس گروپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایسر کے سرورس سے انفرادی کسٹمرس کی جانکاریاں، کارپوریٹ کسٹمر ڈاٹا اور صارف کی اہم جانکاریاں حاصل کی ہیں۔