بگدل درگاہ آستانہ قادریہ میں ماہانہ حلقہ
بیدر: 16/ اکتوبر (اے ایس ایم ) درگاہ آستانہ قادریہ بگدل شریف میں ماہانہ حلقہ درس تصوف مورخہ 11ربیع الاول م 18/اکتو بر بروزپیرصبح ٹھیک 11:00بجے تا قبل از وقت نماز عصر ڈاکٹر الحاج خلیفہ شاہ محمدادریس احمد قادری صاحب بگدلی سجادہ نشین درگاہ آستانہ قادریہ بگدل انعقاد عمل میں آئیگا۔ پیر طریقت درس تصوف دینگے اور خصوصی دعاء فرمائینگے۔ جلسہ درس تصوف کی کاروائی کاآغاز قرات کلام پاک سے ہوگا۔ممتاز نعت خواں حمد، نعت اور منقبت کا نذرانہ پیش کرنے کی سعادت حاصل کریں گے۔12ربیع الاول م 19اکتوبر بروز منگل بعد نماز فجر مجلس درود شریف و ختم القرآن مجید کا اہتمام ہوگا۔ صبح ٹھیک9/بجے زیارت آثار مبارک بصد عقیدت واحترام ڈاکٹر الحاج خلیفہ شاہ محمدادریس احمد قادری صاحب بگدلی کی نگرانی میں کروائی جائیگی۔
کورونا وائرس کے پیش نظر حکومتی احکامات کی روشنی میں مریدین و معتقدین کو حلقہ میں شرکت کے لئے ان شرائط پر عمل کرنا ہوگا۔ چہرے پر ماسک لازمی طور پر لگانا ہوگا۔ درگاہ شریف میں محلول(SANATIZING SOLUTION) رکھا ہوا ہے اس میں اپنے ہاتھ جراثیم سے پاک کرلیں، فاتحہ اور زیارت کرنے کے بعد فوراً واپس ہو جائیں، تاکہ دوسروں کو زیارت کا موقع ملے، درگاہ شریف میں داخل ہونے کے بعد کسی بھی چیز کو ہاتھ نہ لگائیں، اپنے ساتھ کوئی سامان نہ لائیں، اپنے ساتھ 10سال سے کم عمرمعصوم بچوں اور 60 سال سے زائد عمر کے ضعیف العمر حضرات کو نہ لائیں، جن حضرات کو کھانسی زکام، یا بخار ہو ان کا درگاہ شریف میں داخلہ منع ہے۔ زیارت کے لئے سماجی دوری کا خیال رکھیں رات میں قیام کی اجازت نہیں ہوگی۔ ان شرائط کی پابندی کے ساتھ حلقہ میں شرکت کی گذارش کی گئی ہے۔