ضلع بیدر سے

ہمناآباد ایم ایل اے کا بیان: غیرقانونی تعمیرات کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے

ہمناآباد بلدیہ کا پہلا جنرل باڈی اجلاس، رکن اسمبلی راج شیکھر پاٹل کا خطاب

ہمناآباد: 28/دسمبر (ایس آر) غیرقانونی طور پر تعمیرات کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے،یہ بات ہمناآباد کے رکن اسمبلی راج شیکھر پاٹل نے ہمناآباد بلدیہ کے اولین جنرل باڈی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی،انہوں مزید کہا کے غیر قانونی سرگرمیاں روکی جائے،رکن اسمبلی نے چیف آفیسر سے سوال کیا کے ہمناآباد میں سی اے سائیٹ کتنے ہیں اور کتنے سائیٹ پر بانڈری وال بنائی گئی ہے، انکے سوال پر چیف آفیسر شمبھولنگ دیسائی نے غیر اطمنان بخش جواب دیا۔

بلدیہ کو سربراہ کیے جانے والے اسٹریٹ لائٹ جلد خراب ہو رہے ہیں اس بات کی شکایت کی بیشتر آراکین بلدیہ نے، تو رکن اسمبلی نے کہا کے گھروں کے لئیے جو لائٹ خریدی جا رہی ہے اُسکی گیارنٹی دی جاتی ہے مگر بلدیہ کے لئیے جو لائٹ خریدے جا رہے ہیں اُسکی گیارنٹی کیوں نہیں دی جا رہی،انہوں نے الکٹریکل سوپر وائز محمد سعید خان کو اس بات کی ہدایت دی کے وہ نئے ایل ای ڈی لائٹ راست کمپنی سے خریدیں درمیان میں کوئی نہ رہے۔

رکن بلدیہ محمد عبدالر حمن گورے میاں نے اس بات پر شدید اعتراض ظاہر کیا کے بلدی عملہ ان سے تعاون نہیں کر رہا ہے آٹھارہ ماہ بیت جانے کے بعد بھی انکے وارڈ میں نالیوں کی صفائی نہیں ہو رہی ہے۔رمیش کلور نے کہا کے ہمناآباد بلدیہ میں موجود آٹھ گاڑیوں کو آر،ٹی،اُو کے پاس رجسٹریشن ہی نہیں کیا گیا ہے، اس بات پر رکن اسمبلی نے بیدرڈپٹی کمشنر سے فون پر بات کی اور مذکورہ مسائل کو انکے علم میں لا یا اور جلد ازجلد ہمناآباد بلدیہ کا دورہ کرنے گذارش کی۔

ہمناآباد میں جہاں کہیں پر بھی غیرقانونی تعمیراتی کام چل رہے ہیں اسکا مکمل ثبوت رکن بلدیہ سید عبدالباسط عمر نے رکن اسمبلی کو سونپا، انکے پیش کردہ ثبوتوں کی بنیاد پررکن اسمبلی نے کہا کے وہ جلد ازجلد ڈی،ایم، اے، کوایک خط لکھ کر مذکورہ تمام مسائل کوان کے علم میں لائیں گیں اور ایک کمیٹی بنا کر تمام غیرقانونی کاموں کی جانچ کرنے کا مطالبہ کریں گیں۔اس اجلاس میں 14نئے مزدرورں کو کام پر رکھنے،جے سی بی کی درستگی،آمبیڈکر چوک تا وانجری فٹ پاتھ پر ناجائز قبضہ جات کو برخواست کرنے کی منظوری دی گئی۔

بیشتر آراکین بلدیہ کی جانب سے پوچھے گئے سوالوں کے عدم اطمینان بخش جواب دیے جانے پر اس اجلاس کو ملتوی کیا گیا اور پندرہ سے بیس دنوں کے اندر دوبارہ اجلاس طلب کرتے ہوئے تمام اُمور دوبار طئے کیے جانے کی بات کہی گئی ہے،اسکے علاوہ ایڈ مینسٹیٹر پریڈ کے دوران کے جمع خرچ کی مکمل معلومات ہر رکن بلدیہ کوفراہم کرنے کی ہدایت دی رکن اسمبلی نے۔اس موقع پر صدر بلدیہ کستوربائی،نائب صدر بلدیہ ستیہ وتی سومیا، محمد افسر میاں،ویریش سیگی،سُنیل پاٹل،محمد مکرم جاہ،انیل پلری،محمد فیض اُللہ خان،محمد جاوید اکاؤنٹینٹ کے علاوہ دیگر بلدی عملہ موجود تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!