بیدرضلع بیدر سے

بیدر: نبی خانہ مبارک میں 12ربیع الاول کو جلسہٴ جشنِ عیدمیلادالنبی ﷺ

بیدر: 15/اکٹوبر (اے ایس ایم) حسبِ عمل روایت قدیم نبی خانہ مبارک بیدر میں مورخہ 12/ربیع الاول م 19/اکتوبر بروز منگل بعد نماز عشاء جلسہ جشن عید میلاد النبیﷺ زیر نگرانی ڈاکٹر الحاج سید حسام الدین عذیر قادری صدر قاضی دارالقضائت بیدر نہایت ہی عقیدت و احترام کے ساتھ منعقد ہوگا۔ جلسہ میلاد النبی ﷺ میں مولانا مفتی محمد مجیب خان نقشبندی نظامی ناظم جامعہ طیبہ حیدرآباد بحثیت مہمان خصوصی شرکت اور خطاب فرمائیں گے۔

حسب عمل روایت قدیم زیار ت آثار مو ے مبارک ﷺ بصد ادب و احترام ڈاکٹر الحاج سید حسام الدین عذیر قادری صدر قاضی بیدر کی نگرانی میں کروائی جائیگی۔ جلسہ کی کاروائی کا آغاز قراءت کلام پاک سے ہوگا۔ ممتاز نعت خواں نعت رسولؐ سنانے کی سعادت حاصل کریں گے۔ قاضی سید اویس قادری نے عاشقانِ رسول ؐ سے شرکت کی گذارش کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!