بیدر: جمعیت علماء کی جانب سے سیرت النبی ﷺ کوئزمقابلے، طلبہ و طالبات سے حصہ لینے کی اپیل
بیدر: 15/اکٹوبر (اے ایس ایم) مولانا محمدتصدق ندوی جنرل سیکریٹری جمعیت علماء بیدر نے ایک صحافتی بیان میں کہا کہ ماہِ ربیع الاول میں میلاد النبی ﷺ کی مناسبت سے اسکول اورکالج کے طلبہ وطالبات میں سرکار دوعالم ﷺ کی سیرت طیبہ روشناس کرانے کے لئے مفتی غلام یزدانی اشاعتی صدر جمعیت علماء بیدر کی زیر نگرانی سیرت طیبہ کوئز مسابقے ضلع بھرمیں منعقد کئے جارہے ہیں، یہ پروگرام زیادہ سے زیادہ اہتمام اور فکر کے ساتھ منعقد کئے جائیں تاکہ حضور پاکﷺ کی سیرت طیبہؐ آپؐ کا اسوۃ حسنہ آپکے اخلاق کریمانہ عادات واطوارہماری ہونہار نسل کے ذہنوں میں بیٹھ جائے اور وہ آگے چل کر اپنی زندگی حضور پاک ﷺ کی سیرت پر گذارنے والے بن جائیں اور آپکی سیرت طیبہ سے واقف ہوجائیں۔
اس وقت ماحول اور حالات ایسے ہوگئے ہیں کہ ہماری قوم غیروں کے طور طریقے سے تو واقف ہے لیکن پیارے آقاؐ کے اسوۃ حسنہ اور مبارک طریقے سے واقف نہیں ہے،اس وقت نئی نسل میں دین سے دوری اور دین بے زاری بڑھتی چلی جارہی ہے اوردوسری قوموں کے طریقے اپنا کر فخرمحسوس کر رہے ہیں،اسلامی تہذیب وتمدن سے ناآشنا ہوتے چلے جارہے ہیں۔
ایسے نازک حالات میں ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم زیادہ سے زیادہ محسن انسانیت رحمۃ اللعالمین ﷺ کی تعلیمات کو عام کریں آپکی زندگی کے پاکیزہ حالات بچوں کو بتلائیں،اسی ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے ضلع بھرمیں یہ پروگرام منعقد کئے جارہے ہیں،سیرت النبی ؐ سے متعلق تیار شدہ مواد سوال جواب کے انداز میں مہیا کیا جارہا ہے، انشاء اللہ ممتاز طلبہ وطالبات میں نقد انعامات اور سرٹیفکٹ دئے جائیں گے۔
جو حضرات اپنے بچوں کو سیرت طیبہ کوئز میں حصہ دلانا چاہتے ہیں بیدر شہر میں مفتی ایوب سلیم حسامی صدر سٹی جمعیت علماء بیدر8095119500، مفتی محبوب اشاعتی جنرل سیکریٹری 9623885870
تعلقہ بسواکلیان میں حافظ محمدعمران صدر جمعیت علماء بسواکلیان 9740960007 مولوی خلیل الرحمٰن جنرل سیکریٹری 9049333002
تعلقہ ہمناآباد میں حافظ محمدمحبوب اشاعتی صدر جمعیت علماء ہمناآباد9036786087، مولانا محمدمصباح الدین حسامی جنرل سیکریٹری9449690931
تعلقہ چٹگوپہ میں مولانا توفیق حسین قاسمی صدر جمعیت علماء چٹگوپہ 9611115989، مولانا خورشید احمدقاسمی جنرل سیکریٹری 9731092408 منااکھیلی میں مولانا محمدمعز الدین رشادی صدر 9986975046
تعلقہ اوراد میں مولانا محمدعرفان اشاعتی صدرجمعیت علماء اوراد8884720906 محمدشاکر، جنرل سیکریٹری 8123632466
تعلقہ کمال نگر میں مولانا محمدنذیر قریشی اشاعتی صدرجمعیت علماء کمال نگر9743752313 محمدزیدجنرل سیکریٹری 9036643451
تعلقہ بھالکی میں مفتی محمداقبال قاسمی صدر جمعیت علماء بھالکی8217628974 مولانا محمداختر پٹیل رشیدی جنرل سیکریٹری 9923844053 سے رابطہ کریں اور تفصیلات حاصل کریں۔