راہل گاندھی کے عزم کے آگے ہاری انتظامیہ، اپنی گاڑی کے ذریعے روانہ
راہل گاندھی کے عزم کے آگے آخرکار انتظامیہ نے ہار مان لی ہے اور انہیں لکھنؤ ایئرپورٹ سے اپنی گاڑی کے ذریعے اپنے من پسند روٹ سے جانے کی اجازت فراہم کر دی ہے۔ راہل گاندھی پہلے سیتا پور جائیں گے اس کے بعد وہ لکھیم پور میں متاثرہ کنبوں سے ملاقات کریں گے۔ راہل گاندھی کے ساتھ وفد میں چار لیڈران اور ہیں۔ یہ وفد سب سے پہلے سیتا پور میں پرینکا گاندھی سے ملاقات کرے گا۔