کورونا کے سنگین حالات میں 15 سال پرانی گاڑیوں پر سخت قوانین کا نفاذ، آخر حکومت چاہتی کیا ہے!
ساجد محمود شیخ میراروڈ
مکرمی !
حکومت نے حال ہی میں پندرہ سال پرانی گاڑیوں کو لے کر سخت قوانین نافذ کئے ہیں اور مختلف ضوابط بنائے گئے ہیں مگر موجودہ حالات میں مابعد کورونا وائرس لوگ ابھی تک سنبھل نہیں پائے ہیں اور ان حالات میں سخت قوانین کا نفاذ عام لوگوں کے لئے دشواری کا باعث بن سکتا ہے، بالخصوص موٹر سائیکل سواروں کو ان قوانین سے مستثنیٰ رکھا جائے تو بہتر ہوگا۔ کیونکہ موٹر سائیکل انتہائی غریب طبقہ استعمال کرتا ہے کورونا وائرس کی وجہ حکومت نے بریک دی چین کے تحت سخت پابندیاں عائد کر دی تھیں۔
ان میں سے ایک لوکل ٹرین سے عام مسافروں کو سفر کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے اور کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے دو ویکسین کو لازم قرار دیا گیا ہے جس کی وجہ سے عام مسافر لوکل ٹرین سے سفر نہیں کر پا رہے ہیں ایسے میں موٹر سائیکل یا بائیک ایک سستا اور آسان ذریعہ آمدورفت ہے لہذا حکومت انسانی بنیادوں پر موٹر سائیکل سواروں کے ساتھ ہمدردانہ رویہ اختیار کرے۔