پرینکا گاندھی گرفتار، کیا مرنے والے کسانوں کے اہل خانہ سے ملنے جانا جُرم!
پرینکا گاندھی اتوار کو آدھی رات کے وقت لکھیم پور کھیری روانہ ہوئی تھیں اور انہوں نے الزام لگایا ہے کہ راستے میں جگہ جگہ پولیس انہیں روکنے کی کوشش کر رہی ہے۔
تازہ خبروں کے مطابق اور کانگریس اتر پردیش کے ٹوئٹر ہینڈل کے ٹوئٹ کے ذریعہ یہ اطلاع ملی ہے کہ کانگریس کی جنرل سکریٹری کو گرفتار کر کے سیتاپور پولیس لائن لے جایا جا رہا ہے۔ اس ٹوئٹ میں لوگوں سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ سبھی لوگ سیتا پور پولیس لائن پہنچیں۔