ہمناآباد: گھوڑواڑی کے تالاب میں 4 نوجوان غرقاب
ہمناآباد: 3/اکٹوبر- ہمناآباد تعلقہ کے گھوڑواڑی موضع میں اسماعیل قادری درگاہ پر واقع قریبی تالاب میں تیراکی کے لیے گئے 4 نوجوان غرقاب ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق ان کی شناخت سید اکبر سید عثمان (17) محمدجلید خان (19) محمد فداخان سلیم خان (18) اور سید جنید سید خالد (15) حیدرآباد کے رہائشی ہیں۔ ان چاروں میں سے صرف ایک یعنی سید اکبر کی نعش ملی ہے، جبکہ دیگر تینوں کی تلاش جاری ہے۔
جیسے ہی اس حادثے کی خبر پہنچی، ہمناآباد پولیس اسٹیشن کے پی ایس آئی روی کمار نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور معائنہ کیا۔خبر پھیلتے ہی سینکڑوں لوگ تالاب کے گرد جمع ہو گئے۔
یاد رہے ہمناآباد تعلقہ کے گھوڑاواڑی گاؤں میں ایک معروف حضرت اسماعیل شاہ قادری کے نام سے اس علاقے کی ایک مشہور درگاہ ہے، جہاں ہر جمعرات کو لوگوں کی ایک بڑی تعداد آتی ہے۔ ریاست سمیت پڑوسی ریاستوں سے بھی عقیدت مند یہاں پہنچتے ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ یہ چاروں نوجوان تیراکی کے لیے گئے تھے وہ بھی درگاہ پر آئے تھے۔