خبریںقومی

جو لکھیم پور کے غیر انسانی قتل عام کو دیکھ کر بھی خاموش ہے وہ پہلے ہی مر چکا ہے: راہل گاندھی

وزیر اعظم نریندر مودی کا نام لیے بغیر ان پر حملہ کرتے ہوئے راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا کہ جو اس غیر انسانی قتل عام کو دیکھ کر بھی خاموش ہے وہ پہلے ہی مر چکا ہے۔ ہم اس قربانی کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے.

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے اتر پردیش کے لکھیم پور کھیری میں کسانوں کو کچلنے کے واقعہ کو غیر انسانی قرار دیا اور کہا کہ اس قربانی کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔

راہل گاندھی نے ٹویٹ کرکے ایک خبر پوسٹ کی ہے کہ بی جے پی لیڈر کی گاڑی نے کسانوں کو کچل دیا ، اتر پردیش کے لکھیم پور کھیری میں کسانوں نے کار میں آگ لگائی۔

وزیر اعظم نریندر مودی کا نام لیے بغیر ان پر حملہ کرتے ہوئے انہوں نے ٹویٹ کیا کہ جو اس غیر انسانی قتل عام کو دیکھ کر بھی خاموش ہے وہ پہلے ہی مر چکا ہے۔ لیکن ہم اس قربانی کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے – کسان ستیہ گرہ زندہ باد۔

خبروں میں کہا جا رہا ہے کہ لکھیم پور کھیری میں مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ اجے مشرا کے بیٹے نے کسانوں پر اس وقت گاڑی چڑھا دی جب کسانوں نے مرکزی وزیر مملکت برائے زراعت اجے مشرا اور ریاست کے نائب وزیر اعلیٰ کیشوا پرساد موریہ کے آنے کی اطلاع پر کسانوں نے ہیلی پیڈ پر قبضہ کرلیا۔ کسان زراعت سے متعلق قوانین کو واپس لینے کا مطالبہ کر رہے تھے۔

کانگریس کی جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی نے اس سارے معاملہ پر ٹویٹ کیا ہے ’’بی جے پی ملک کے کسانوں سے کتنی نفرت کرتی ہے؟ انہیں جینے کا حق نہیں ہے؟ اگر وہ آواز اٹھائیں گے تو انہیں گولی مار دوگے، گاڑی چڑھا کر روند دوگے؟بہت ہوچکا ۔ یہ کسان ملک ہیں، بی جے پی کے ظالم نظریات کی جاگیر نہیں ہیں۔ کسان ستیہ گرہ مضبوط ہو گا اور کسانوں کی آواز بلند ہوگی۔‘‘

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!