بیدرضلع بیدر سے

بیدر: بزمِ محبان اُردو کی جانب سے تہنیتی تقریب کا انعقاد

بیدر: یکم/اکٹوبر(اے ایس ایم) بزم محبان اُردو کے زیر اہتمام ایک ادبی نشست کا انعقاد عمل میں آیا۔ محفل کا آغاز پروفیسر ظہیراحمد خان کی نعت شریف سے ہوا۔ جبکہ الحاج محمد سلطان سیٹھ نے جلسہ کی صدارت کی پروفیسر محمد ابراہیم نور کالج نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔ تنظیم پرویز فرزند محمد عبدالصمد مؤظف انسپکٹر کی گلپوشی اور شال پوشی کی گئی تنظیم پرویز جنہوں نے انڈونیشیااور ہریانہ میں انٹر نیشنل پلیر کی حیثیت سے فٹبال میاچ میں نمایاں کامیابی حاصل کی۔

مہمان خصوصی پروفیسر ابراہیم نے تنظیم پرویز کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ بڑی ہی خوشی اور مسرت کی بات ہیکہ پرویز نے اسپورٹس کی دنیا میں میاچ کھیل کر بیدر کا نام بلند کیا، میری خواہش ہیکہ وہ اسی طریقہ سے کھیل کر نہ صرف بیدر بلکہ کرناٹک کا نام بلند کریں۔ محمد سلطان سیٹھ نے اپنی صدارتی تقریر میں تنظیم پرویز کو مبارکباد دیتے ہوئے دعا کی کہ خدائے پاک انہیں نہ صرف دنیا بلکہ دین میں بھی کامیابی عطا کرے۔آمین

جلسہ کی کاروائی پروفیسر ظہیراحمد خان سکریٹری بزم محبان اُردو نے بحسن خوبی انجام دی محمد عبدالقادر خان نے شکریہ ادا کیا۔ جلسہ کو کامیاب بنانے میں محمد عاطف، محمد عبید، محمد عاصم اور محمود علی زمیندار نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!