ارشد مہا گنوی بسواکلیان سٹی جنتادل ایس صدر نامزد
بسواکلیان: یکم اکٹوبر (کے ایس) ارشد مہا گنوی کو بسواکلیان سٹی کا جنتادل ایس صدر نامزد کیا گیا۔ بنڈپا قاسم پور سابق ریاستی وزیر نے انہیں صدارت پر فائز کرتے ہوئے تحریری نامہ صدارت پیش کیا اور اس بات کا اظہار کیا کہ جنتا دل ایس کو مزید طاقتور بنا کر عوام کی خدمات نہیں کرینگے۔ ویسے بھی وہ ایک عرصہ سے مختلف قائدین کے ساتھ اپنی خدمات انجام دئیے ہیں۔ لیکن اب صدارت حاصل کرنے کے بعد انکی ذمہ داریوں میں مزید اضافہ ہوا ہے اور اس کے لئے عوامی رابطہ میں رہ کر عوام کی خدمت کریں گے۔