بیدرضلع بیدر سے

اروندکمارارلی ‏MLC نے کی ٹنڈر میں گڑبڑ کی نشاندہی، وزیر نے کیا Re-Tender کرانے کاوعدہ

بیدر:29/ستمبر (وائی آر) بیدر کے رکن قانون سازکونسل (MLC) جناب اروند کمارارلی نے بی سی ایم ٹنڈر میں ہوئی گڑبڑ کی نشاندہی کرتے ہوئے سوشیل ویلفیر اینڈ بیاک ورڈ کلاسیس کے وزیر کوٹہ سرینواس پجاری کو آج 29ستمبر کو میمورنڈم پیش کیا۔ ضلع پنچایت بیدر کے اجلاس ہال میں میمورنڈم دیتے ہوئے وزیرسرینواس پجاری سے کہاکہ KTPPایکٹ 1999کی 17ویں ذیلی شق کے تحت ٹنڈر عموماً اسی کو دیاجاتاہے جو کم سے کم بولی لگاتاہے۔

لیکن وزیرافزائش مویشیاں پربھوچوہان نے ان اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے چندرکانت ہباڑے اور اشوک ہباڑے (چچا بھتیجہ) کو بیدر ضلع کے 4 تعلقہ جات کے بی سی ایم ہاسٹل میں اشیاء کی سربراہی کاٹنڈر22-2021 الاٹ کیاہے۔گروبسوا نامی شخص کو اوراتعلقہ کاٹنڈر ملا۔ جبکہ گروبسوا کانام اس معاملے میں خراب ہے۔ چونکہ پربھوچوہان وزیر نے کہہ دیاہے اسلئے انہیں ٹنڈر الاٹ کردیاگیا۔

اسی طرح چندرکانت اور اشوک ہباڑے کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ ہر آفیسر کو Manage کرلیتے ہیں۔ ٹنڈر حاصل کرنے کے لئے کسی حدتک بھی جاسکتے ہیں۔ سال گذشتہ چندرکانت ہباڑے کو ٹنڈر الاٹ ہواتھا دوسرے افراد نے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹا کر اس پر روک لگائی تھی۔ لیکن اس کے باوجود یہ موصوف کاکام چلتارہا۔

بی سی ایم بیدر کے سابقہ افسر نے چیف سکریڑی کو مکتوب لکھ کر انہیں بلیک لسٹ میں ڈالنے کی سفارش کی تھی۔ اروندارلی کے مطابق وہ لیٹر بھی نظر انداز کرتے ہوئے چندرکانت ہباڑے ہی کو ٹنڈر الاٹ کیاگیا۔ اس طرح کرنے سے حکومت کا ماہانہ لاکھوں روپئے نقصان ہوتاہے۔ اروندکمارارلی کی یادداشت پر وزیر کوٹہ سرینواس پجاری نے وعدہ کیاکہ ہوچکے ٹنڈر کووہ Re-Tender کرائیں گے۔ اس بات کی اطلاع ایم ایل سی کے ذرائع نے دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!