بیدرضلع بیدر سے

بیدر: ‏MLA رحیم خان بارش سے متاثرہ وارڈس کے دورہ پر

بیدر:29/ستمبر (وائی آر) رکن اسمبلی بیدر جناب رحیم خان نے کل اور آج بارش سے متاثرہ شہری وارڈس کا دورہ کیا۔ کئی ایک مقام پر بارش جمع ہوجانے سے آنے جانے میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔ شہر کی مختلف سڑکیں ٹوٹ پھوٹ چکی ہیں۔ اور کافی حدتک مخدوش ہوگئی ہیں۔ شہر کی مین روڈ تو کئی مقامات پر ٹوٹ چکی ہے۔

خصوصاً چترالیکھاکارنر، گرلز ہائی اسکول کے قریب، درگاہ قادر بیگ ؒ، اور دیگر جگہ پر سڑکیں ٹوٹ چکی ہیں۔ سی ایم سی کمشنر، AEE، سینی ٹری انسپکٹر، مقامی کونسلر س ان کے ساتھ موجودہونے کی بات رکن اسمبلی کے ذرائع نے بتائی ہے۔

دوسری جانب قاسماں بی کالونی عقب درگاہ حضرت سید نا خواجہ ابوالفیض ؒ کے داخلے کے راستے انتہائی مخدوش ہوچکاہے۔ چارپہیاں گاڑیاں کیچڑ میں پھنس رہی ہیں۔ پیدل چلنے والوں کے لئے راستہ نہیں ہے۔ وہاں کے رہائشیوں نے شکایت کی ہے کہ متعلقہ کونسلر اور ارباب مجاز ان دیکھی کررہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!