نصرت جہاں اور نکھل کی شادی غیر قانونی، کورٹ کے فیصلہ پر نکھل جین نے کہا ’سالگرہ کا بہترین تحفہ‘
نصرت جہاں نے پہلے ہی کہا تھا کہ ان کی نکھل جین سے شادی ترکی میں ہوئی تھی وہ شادی ہندوستانی میرج ایکٹ کے تحت رجسٹرڈ نہیں ہوئی ہے اس لئے شادی غیر قانونی ہے۔
پہلے نصرت جہاں اور نکھل جین کی شادی اور پھر علیحدگی دونوں سرخیوں میں رہی ۔ ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمنٹ اور اداکارہ نصرت جہاں نے شادی کے بعد سے علیحدگی اختیار کر لی تھی اور پھر ان کے حاملہ ہونے کی خبر اور بعد میں بچے کی ولادت ہوئی جس کے بعد یہ چرچا ہوئی کہ بچہ کس کا ہے؟ آج کل نصرت جہاں اداکر یش داس گپتا کے ساتھ رہ رہی ہے اور یش داس گپتا نے اس بچے کا استقبال کیا ہے۔ اب نکھل جین اور نصرت کی علیحدگی پر قانونی مہر لگ گئی ہے کیونکہ علی پور کورٹ نے ترنمول کانگریس کی ممبر پارلیمنٹ نصرت جہاں اور نکھل جین کی شادی کو غیرقانونی قرار دےدیا ہے۔
خیال رہے کہ نصرت جہاں نے پہلے ہی کہا تھا کہ ان کی نکھل جین سے شادی ترکی میں ہوئی تھی وہ شادی ہندوستانی میرج ایکٹ کے تحت رجسٹرڈ نہیں ہوئی ہے اس لئے شادی غیر قانونی ہے۔ تاہم علی پور کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد نصرت جہاں کے شوہر نکھل جین نے کہا کہ میرے یوم پیدائش پر اس سے بڑھ کر تحفہ ہیں ہوسکتا ہے۔یہ ”سالگرہ کا بہترین تحفہ“۔ہے۔
نکھل کے الفاظ میں، ”میں نے جو مقدمہ دائر کیا تھا وہ جیت گیا ہوں۔ میں اپنی سالگرہ پر یہ خبر پا کر بہت خوش ہوں۔ صرف میں ہی نہیں میرے والد بھی بہت خوش ہیں۔ نصرت کے سابق شوہر نے کہا کہ فتح نے دونوں کے درمیان تمام قانونی تعلقات منقطع کر دیے ہیں۔