ضلع بیدر سےہمناآباد

لیلین پبلک اسکول راجیشور میں داخلوں کا آغاز

ہمناآباد: 29/ستمبر (ایس آر) لیلین پبلک اسکول راجیشور کے صدر مدرس شیخ چاند پاشاہ نے ایک صحافتی بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ہیکہ لیلین پبلک اسکول میں تعلیمی سال برائے 2021-22کے لیے داخلوں کا آغاز ہو چکا ہے، داخلے ایل کے جی تا دہم جماعت کے لئیے جاری ہیں، والدین سے گذارش ہے کے وہ اپنے نو نہالوں کے سنہرے و روشن مستقبل کے لئیے اولین ترجیح لیلین پبلک اسکول کو دیں،کیونکہ یہاں پر انگلش کے ساتھ اُردو کا ایک مضمون ایل کے جی سے ہی سے لازمی رکھا گیا ہے۔

یہ ادارہ ہمناآباد تعلقہ کاایک ایسا ادارہ ہے جسکا دسویں جما عت کا نتیجہ مسلسل چارسال تک صد فیصد رہا ہے اور،مسلسل تین مرتبہ صد فیصد نتائج آنے کے بعد محکمۂ تعلیمات کی جانب سے اس اسکول کو ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔اس ادارے کی خصو صیت یہ ہیکہ یہاں عصری تعلیم کے ساتھ دینی تعلیم اور تہذیبی، مذہبی وثقا فتی سر گرمیوں کے ذریعہ بچوں کی ہمہ جہت نشو نما کی جاتی ہے۔ اسکے علاوہ اسکول کا یو نیفارم خاص کر لڑکیوں کے لئے مہذب رکھا گیا ہے۔

داخلہ کے لئیے صدر مدرس شیخ چاند پاشاہ سے اسکولی اوقات صبح دس تا شام چار بجئے تک رجوع ہوں،ایل کے،جی میں داخلہ کے لئیے بچے کا برتھ سرٹیفگٹ،آدھارکارڈ،والدین کا آدھار کارڈ،اور تین عدد پاسپورٹ سائز فوٹو ساتھ میں لائیں نشستیں محدود ہیں عجلت کیجئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!